بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کا اتحاد، سعید غنی کے الفاظ سچ ثابت ہوگئے

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے پانے کے حوالے سے ہفتہ پہلے ہی عندیہ دے دیا تھا۔

سعید غنی نے 23 مارچ کو کیے گئے ایک ٹوئٹ میں ندیم افضل چن کے مشہور ڈائیلاگ کو اپنے انداز  میں لکھا ۔

انہوں نے لکھا کہ ’گل ودھ نئیں گئی ، مُک گئی ہے مُختارا جانی، حکومت دسدی نئیں پئی‘ (بات بڑھ نہیں گئی، ختم ہوگئی ہے، حکومت نہیں بتا رہی۔)

اب سعید غنی نے متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان معاملات طے  پانے کے بعد اسی ٹوئٹ کو شیئر کیا اور  پنجابی میں ہی لکھا کہ ’ میں تے 23 مارچ نوں دسیا سی (میں نے تو 23 مارچ کو ہی بتادیا تھا۔)‘

اسلام آباد میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن رہنماؤں میں ملاقات کے دوران تمام معاملات طے پاگئے، ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان حتمی ڈرافٹ کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

 معاہدے پر دستخط کے وقت مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.