بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ: 20، 50 پاؤنڈ کے کاغذی نوٹ مزید 6 ماہ چلیں گے

بینک آف انگلینڈ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں 20 اور 50 پاؤنڈ والے کاغذ کے نوٹ 6 ماہ بعد قابلِ استعمال نہیں رہیں گے۔

لندن سے جاری کیے گئے بینک آف انگلینڈ کے اعلامیے میں یہ بات کہی گئی ہے۔

بینک آف انگلینڈ کے اعلامیے میں برطانوی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کاغذ کے نوٹوں کو خرچ کر لیں یا بینک میں ڈیپازٹ کرا دیں۔

کراچی ڈالر اور پاؤنڈ کی قیمت میں استحکام ،یورو کی…

اعلامیے میں بینک آف انگلینڈ کا مزید کہنا ہے کہ کاغذ کے نوٹوں کی جگہ پلاسٹک کے نوٹ متعارف کرا دیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں بینک آف انگلینڈ کی چیف کیشئر سارہ جان کا کہنا ہے کہ پلاسٹک کے نوٹوں کی نقل کرنا بھی مشکل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.