بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکا میں کورونا کا دوسرا بوسٹر شاٹ منظور

امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا ویکسین کے دوسرے بوسٹر شاٹ کی منظوری دے دی ہے۔

ایف ڈی اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فائزر اور موڈرنا ویکسین کی چوتھی اور تیسری ڈوز کے 4 ماہ بعد بوسٹر شاٹ لگایا جاسکے گا، کورونا ویکسین کا دوسرا بوسٹر شاٹ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کو لگایا جاسکے گا۔

امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ کمزور قوت مدافعت والے 12سال سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر کا دوسرا بوسٹر شاٹ دیا جاسکے گا، جبکہ کمزور قوت مدافعت والے 18سال سے زائد عمر کے افراد کو موڈرنا کا دوسرا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا۔

عالمی وباء کورونا وائرس کی کئی علامات سامنے آئی…

وائٹ ہاؤس کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر کیٹ بیڈنگ فیلڈ نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کورونا بوسٹر ڈوز کی دوسری خوراک کی منظوری اچھا فیصلہ ہے، دوسرے بوسٹر شاٹ کا مقصد شدید بیماری اور اسپتال میں داخل ہونے کے خلاف مزید تحفظ دینا ہے۔

کیٹ بیڈنگ فیلڈ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن معالج کے مشورے کے بعد دوسرا بوسٹر شاٹ لگوانے کا فیصلہ کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.