hookup Stafford CT 2010 free hookup apps hookup lynchburg va galaxy s10 stereo hookup hookup Suplee PA hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

تاحال کسی سے حتمی معاملات طے نہیں ہوئے، امین الحق

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما امین الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے ہمارے اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو‘ کے دوران امین الحق نے کہا کہ مشاورت کا عمل ابھی جاری ہے، ابھی تک ہمارے کسی سے حتمی معاملات طے نہیں ہوئے۔

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما اور پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی نے شہباز شریف کی دعوت میں نہ جانے کی وجہ بتادی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کا اعلیٰ سطح کا وفد آیا تھا، ابھی تک ہمارے کسی سے معاملات فائنلائز نہیں ہوئے، بات چیت ہر صورت میں جاری رہنی چاہئے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے، ہم اسی پر آگے بڑھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی سے ہمارے اچھے مذاکرات ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے کھلے ذہن سے مذاکرات ہوئے ہیں، جو بھی فیصلہ کریں گے، رابطہ کمیٹی کے اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.