بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو قتل، ملزمان کو ECL میں ڈالنے کی منظوری

ناظم جوکھیو قتل کیس کے تمام ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم این اے جام عبد الکریم اور رکنِ سندھ اسمبلی جام اویس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے جام عبدالکریم نے پاکستان واپسی کی ٹکٹ بک کروالی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے دیگر ملزمان نیاز سالار، حیدر علی، میر علی، محمد معراج اور جام احمد جمال کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے۔

وفاقی کابینہ کے سرکولیشن کے ذریعے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملزمان عطاء محمد اور زاہد کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے سمری منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کو بھجوائی تھی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.