بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایشٹن اگر کورونا کا شکار، سیریز سے باہر

کرکٹ آسٹریلیا نے ایشٹن اگر کے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوجانے کی تصدیق کردی۔

آسٹریلوی کھلاڑی ایشٹن اگر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ کلیئر آئی ہے۔

پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا ایک اور کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگیا، آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم آج کا میچ کھیلے گی، بقیہ میچز خدشات کا شکار ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ٹیم کے فزیو تھراپسٹ برینڈن ولسن کا بھی کووڈ ٹیسٹ آج مثبت آیا ہے۔

اس سے قبل جوش انگلس کا بھی کوویڈ ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.