بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انجری کی افواہیں دم توڑ گئیں، شاہین شاہ ون ڈے سیریز کے لیے تیار

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے حوالے سے افواہیں دم توڑ گئیں۔

شاہین شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل پریکٹس کی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ وہ ون ڈے سیریز کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ ہوم سیریز کے آغاز سے ایک روز قبل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان سُپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے سب سے بڑے میلے میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقین کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ گیند لگنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو بیٹنگ چھوڑنا پڑی لیکن ٹریٹمنٹ کے بعد انہوں نے دوبارہ بیٹنگ پریکٹس کی۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو کہ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.