daty hookup coyote hookup pregnant hookup secure hookup site hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میں نے استعفیٰ نہیں دیا: مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اپنے استعفیٰ سے متعلق زیرگردش خبروں کی تردید کردی۔

مراد راس نے ٹوئٹر پر ایسی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے استعفیٰ نہیں دیا، ایسی خبریں جعلی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ  مجھے مسلسل پیغامات اور کالز موصول ہورہی ہیں، مجھ سے پچھلے 31 سالوں میں غیر قانونی درخواستیں کیں وہ مجھ سے اپنا کام نہیں کروا سکے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ اسکول بند کرنے کی حق میں نہیں ہوں لیکن اگر کورونا وائرس آوٹ آف کنٹرول ہوا تو قابو پانا مشکل ہوگا۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وہ ضرور میرے جانے کی دعائیں مانگ رہے ہوں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل سرپرائز آنا شروع ہوگئے ، اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.