gay hookup apps nz hookup Middle Island free hookup sites usa charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نتائج آچکے، اب جشن کا وقت ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ  نتائج آچکے ہیں، اب جشن کا وقت ہے، جشن پورے ملک میں ہوگا۔

 میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت ڈوب چکی، ڈوبنے والے کے ساتھ کوئی نہیں ڈوبتا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا چوہا جو کھا کھا کر موٹا ہوگیا ہے اس کا نام ہے عمران خان، یہ وہ ہے جو بائیس کروڑ لوگوں کا آٹا، نوکریاں کھاگیا۔

اس سوال پر کہ عبوری سیٹ اپ کیسا ہوگا؟ مریم نے جواب دیا، ابھی ساری توجہ عدم اعتماد پر ہے، اس کے بعد بیٹھ کر طے کریں گے، میرے خیال میں تازہ انتخابات اور تازہ مینڈیٹ مسائل کا حل ہے۔

مریم نواز  نے وعدہ کیا کہ آج کے اپنے خطاب میں وہ اس خط پر بات کریں گی جو کل عمران خان نے جیب سے نکال کر دکھایا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.