gina valentina melissa moore hookup hotshot free nyc hookups emily willis hookup gay clubs for hookups is there a real hookup app hookup Middle Island

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا، فرخ حبیب

وزیر مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کی وزیراعظم عمران خان کیساتھ ملاقات میں  تمام معاملات طے ہوگئے۔

ق لیگ نے وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار اور حمایت کا اعلان کردیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کریں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا وزیراعلیٰ نامزد کرنے فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا تھا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.