بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو قتل کیس، تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے خط

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے آئی جی پولیس کو کیس کے تفتیشی افسر کی تبدیلی کے لیے خط لکھ دیا۔

آئی جی سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے کیس کا چالان جمع کرانے کے عمل میں قانون کی خلاف ورزی کی،تفتیشی افسر نے پراسیکیوٹر جنرل سے چالان کی اسکروٹنی نہیں کرائی۔

پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر چالان پراسیکیوٹر آفس جمع کرایا گیا، تاہم پراسیکیوٹرجنرل کی ہدایت پر چالان کی خامیاں دور نہیں کیں، تفتیشی افسر بھی تاحال غائب ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی فنانس، تفتیشی افسر کیخلاف کارروائی کی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.