edf8329we whisper hookup hookups skateboards shirts cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہ زین بگٹی کی یہ تاریخ دہراتی تصویر کیا کہتی ہے؟

گزشتہ روز حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے والے شاہ زین بُگٹی اور اُن کے دادا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے۔

تاریخ دہرانے کا حوالے دیتی ان تصاویر میں سابق گورنر بلوچستان اکبر بُگٹی کو پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو جبکہ شاہ زین کو بُگٹی کو چیئرمین پیپلز پارٹی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

1973 میں ذوالفقار علی بھٹو نے بلوچستان میں نیپ کی حکومت ختم کرنے پر اکبر بُگٹی  کو بلوچستان کا گورنر مقرر کیا تھا۔

اب گزشتہ روز شاہ زین بُگٹی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تصاویر زیر گردش ہیں، اور دادا پوتے، اور نانا نواسے کے ساتھ بگٹی خاندان کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے تاریخ کے دہرائے جانے کا حوالہ دیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی امور بلوچستان شاہ زین بگٹی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

شاہ زین بگٹی نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔

شاہ زین بگٹی نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔

شاہ زین بگٹی نے گزشتہ روز حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پی ڈی ایم کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعظم نے وعدہ کیا تھا بلوچستان میں ترقی لاؤنگا لیکن کوئی بہتری نہیں آئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.