
آلو ایک ایسی سبزی ہے جو ہر عُمر کے افراد بڑے شوق سے کھاتے ہیں اور تقریباََ ہر سبزی اور گوشت کے ساتھ آلو پکایا جاتا ہے، آلو کی فرنچ فرائز ہو یا آلو کے پراٹھے ہوں، ہر ایک کی پسند آلو ہے۔
یہاں قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ آلو صرف لذیذ ہی نہیں ہوتے بلکہ صفائی کرتے وقت بھی کافی مفید ہوتے ہیں۔
آلو مختلف چیزوں کی صفائی میں مفید:
شیشہ:
اگر آپ عینک پہنتے ہیں، تو آپ جانتے ہیں کہ جب عینک کے شیشے گندے ہوجاتے ہیں تو یہ کتنا پریشان کن ہوتا ہے۔ خاص طور پر جب چہرے کا ماسک پہنتے ہیں تو اکثر ایسا ہوتا ہے۔ شکر ہے اس سے بچنا آسان ہے۔ اپنے عینک کے اندر کچے آلو کو رگڑیں۔ آلو میں موجود نشاستہ آپ کے شیشوں پر دھول مٹی لگنے سے روکتا ہے۔
زنگ:
زنگ سے چھٹکارا حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، آپ زنگ آلود چاقو اور قینچی کو آلو سے صاف کر سکتے ہیں۔ آلو کو آدھا کاٹ لیں اور اوپر تھوڑا سا برتن دھونے والا صابن اور بیکنگ سوڈا ڈال دیں۔ اسے زنگ پر رگڑیں جب تک کہ یہ مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے۔ پانی سے اچھی طرح دھولیں اور خشک ہونے دیں۔
چاندی کو چمکاتا ہے:
پانی میں بہت زیادہ نشاستہ ہوتا ہے جو آپ کے چاندی کے برتنوں پر پریشان کن داغوں سے چھٹکارا پانے میں مدد کر سکتا ہے۔ چاندی کو کم از کم ایک گھنٹے کے لیے پانی میں رکھیں۔ جب یہ خشک ہو جائے تو اس پر آلو رگڑیں اور آپ دیکھیں گے کہ یہ کیسا چمکدار اور نیا لگتا ہے۔
چھوٹے داغ ختم کرتا ہے:
آدھے کچے آلو کو چکنائی کے داغ پر لگائیں تاکہ اس سے نجات مل سکے۔ داغ کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے آپ کو اس عمل کو متعدد بار دہرانا پڑے گا۔
Comments are closed.