بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایرون فنچ کی پاکستانی بولرز کی تعریف

‏آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا نے اب تک سیریز میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، بابر اعظم جیسا بیٹر ٹیم کو لیڈ کر رہا ہے۔

آن لائن پریس کانفرنس میں ایرون فنچ نے پاکستان ٹیم کے بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بولنگ میں پاکستان کے پاس شاہین آفریدی ہیں، وہ ورلڈ کلاس بولر ہے، نئے بال سے سوئنگ کر سکتے ہیں، حارث رؤف بھی ٹیم میں ہیں، ان کا بگ بیش لیگ میں سامنا کیا ہے، حسن علی بھی ٹیم کا حصہ ہیں، اس کے علاوہ کئی ایک نوجوان فاسٹ بولرز بھی ہیں، پاکستان کے بولرز اچھے ہیں یہ ہمارے لیے ایک چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلا ٹریننگ سیشن اچھا رہا، ہم ہوٹل سے نکلے سب پرجوش تھے، اب تک سب اچھا جا رہا ہے، ان پچز پر اچھا اسکور نظر آ رہا ہے، اوس کا عمل دخل زیادہ ہو گا، میرا اندازہ ہے کہ سیریز اچھی ہو گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہم آئندہ ورلڈ کپ کے لیے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ٹیم کو بنانے کے لیے تجربہ کر رہے ہیں، ہمیں پلئیرز کا اندازہ ہو گا۔

ایرون فنچ نے کہا کہ پیٹ کمنز نے آخری ٹیسٹ میں شاندار ڈیکلریشن کی، اور توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی، آخری سیشن میں تینوں ریزلٹ نظر آ رہے تھے، پیٹ کمنز نے رسک لیا تھا۔

آسٹریلوی کپتان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پچز بہت اچھی ہوتی ہیں، میں یہاں پہلی مرتبہ کھیل رہا ہوں، میں بہت پرجوش ہوں۔

آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اسٹرنتھ کا پتہ ہے ان کے خلاف میں پلان کروں گا

انہوں نے کہا کہ ہم ایک وقفے کے بعد ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمارے کم تجربہ کار کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ پرفارم کریں اور ٹیم میں جگہ بنائیں، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اییلیکس کیری، ٹریوس ہیڈ اور میکڈر مٹ جیسے کھلاڑی بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میچل مارش کو فیلڈنگ ڈرلز کے دوران انجری کا سامنا کرنا پڑا ہے، وہ فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے ہیں، ان کا آج صبح اسکین کرایا گیا ہے، اسکین کے بعد دیکھیں گے کہ وہ سیریز کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.