بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہوگا

ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد اب پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔

تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ کل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جو کہ دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں نے ون ڈے میچز کی تیاری شروع کردی ہے جس کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل تین گھنٹے کا بھرپور پریکٹس سیشن بھی ہوا۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی لاہور میں ہی 31 مارچ اور 2 اپریل کو شیڈول ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.