بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت جا نہیں رہی، جا چکی ہے، شاہ زین بگٹی

جمہوری وطن پارٹی کے ایم این اے شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت جا نہیں رہی، بلکہ جاچکی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہ زین بگٹی نے کہا کہ میرے پاکستانیوں حکومت جانہیں رہی، حکومت جا چُکی ہے۔

واضح رہے کہ عدم اعتماد سے پہلے حکومت کو شدید دھچکا لگا ہے، حکومتی اتحادی جموری وطن پارٹی نے حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے بلوچستان شاہ زین بگٹی نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپوزیشن کا ساتھ دینےکا اعلان کر دیا۔

خیال رہے کہ حکومتی اتحادی جمہوری وطن پارٹی نے سندھ ہاؤس پر تحریک انصاف کے کارکنان کے دھاوے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔

شاہ زین بگٹی نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی فہیم خان اور عطااللّٰہ نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا جو افسوسناک ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.