بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شیخ رشید کا اپوزیشن پر کرنل قذافی، اسامہ بن لادن کا مال کھانے کا الزام

وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن قیادت پر کرنل قذافی اور اسامہ بن لادن کا مال کھانے کا الزام لگادیا۔

اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسہ سے خطاب میں شیخ رشید نے اپوزیشن کو گینگ آف تھری قرار دیا اور کہا کہ یہ لیڈر نہیں ڈاکو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس گینگ آف تھری نے کرنل قذافی اور اسامہ بن لادن کا مال تک نہیں چھوڑا ہے، یہ سازش کرکے شاہ عبداللّٰہ کے ساتھ سعودی عرب گئے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ انہوں نے مینج کیا اپنے پلیٹ لیٹس کم کیے اور لندن چلے گئے، عوام ان ڈاکوؤں سے نجاتے چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ قوم چاہتی ہے ڈاکو نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری لٹیرا جیل کے اندر ہوں، تین کرپٹ ٹولہ لیڈر نہیں ڈاکو ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.