بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امر بالمعروف جلسے سے عمران خان کا خطاب

وزیراعظم عمران خان دارلحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں ’امر بالمعروف ‘جلسے سے خطاب کررہے ہیں۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ عوام کو پٹرول ، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی دی ہے،یقین دلاتا ہوں ، آئندہ بھی امیر سے ٹیکس اکٹھا کرکے غریب پر خرچ کروں گا۔

انہوں نے کہاکہ اپنے نظریے پر 25 سال سے کھڑا ہوں ،جب ہم 5سال مکمل کریں گے ، سارا پاکستان دیکھے گا کہ کسی حکومت نے تیزی سے غربت کم نہیں کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پٹرول کی قیمت 10 روپے بڑھانے کے بجائے 10 روپے کم کی ،ہم نے فضل الرحمان کی قیمت 10 روپے کم کی ، ہم نے بجلی کی قیمت کم کی ،ٹیکس کاپیسا قوم پر خرچ کیا اور آئندہ بھی کروں گا۔

اُن کا کہنا تھاکہ یہ 3چوہے اکٹھے ہوئے ہیں ، 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں ، یہ ملک کا خون چوس رہے ہیں ، ان کی اربوں ڈالرز کی پراپرٹی باہرہے۔

عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن نے عدم اعتماد کا ڈرامہ صرف اس لیے کھیلا ہے کہ وہ چاہتے کہ جنرل پرویز مشرف کی طرح میں بھی گھٹنے ٹیک کر انہیں این آر او دے دو۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ان چوروں کو این آر او دیا ،اس کی وجہ سے ملک میں دس سال لوٹ مار ہوئی،میرے خلاف ان کی پہلے دن سے بلیک میل کرنے کی کوشش ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج جو ہم بوجھ اٹھارہےہیں وہ صرف اس لیے کہ پرویز مشرف نے اپنی حکومت بچانے کے لیے انہیں این آر او دیا، میں کہتا ہوں حکومت جاتی ہے تو جائے، میری جان جاتی ہے تو جائے ، کبھی بھی انہیں معاف نہیں کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.