بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران غریب مکاؤ پروگرام کے جشن کیلئے جلسہ کر رہے ہیں: جاوید لطیف

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہےکہ عمران خان اپنے دور کے 4 سالہ غریب مکاؤ پروگرام کا جشن منانے کے لیے جلسہ کر رہے ہیں۔

یہ بات چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات اور مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزرانے پر مجبور عوام مہنگائی مکاؤ مارچ میں آ رہے ہیں۔

’’آج پتہ چلے گا کتنے فیصد لوگوں کا مسئلہ مہنگائی نہیں‘‘

سیاسی پاور شو کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکمراں جماعت (پی ٹی آئی) کا پنڈال سج گیا۔

جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ آج پتہ چل جائے گا 150 روپے کلو بکنے والا گھی 550 روپے کلو میں خریدنے سے کتنے پاکستانیوں کو فرق پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج یہ بھی پتہ چلے گا کہ پاکستان کے کتنے فیصد لوگوں کا مسئلہ مہنگائی نہیں ہے۔

’’عمران کے جلسے میں لوگ کم گاڑیاں زیادہ ہونگی‘‘

مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کے جلسے میں لوگ کم اور گاڑیاں زیادہ ہوں گی کیونکہ سرکاری گاڑیاں ہیں۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات جاویدلطیف نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ کوئی سرکار جلسے کے لیے مفت ٹرین، جہاز اور سرکاری گاڑیاں رکشے کی طرح گھما رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.