بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے، حارث رؤف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائے گی اور ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کرے گی، سیریز کو کسی صورت آسان نہیں لے سکتے۔

لاہور میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران حارث رؤف کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ میں ناتجربہ کار ضرور ہیں لیکن انہیں ڈومیسٹک کا تجربہ ہے، آسٹریلوی کرکٹرز بگ بیش لیگ کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں۔

حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک بڑی ٹیم ہے ہم ہی نہیں آسٹریلیا بھی پرجوش ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز بہت اچھی ہوئی، فینز کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے، میرا خواب تھا کہ میں ٹیسٹ کھیلوں گا، ٹیسٹ اسکواڈ میں تھا لیکن کورونا کا شکار ہوا اور بعد میں کمبی نیشن کی وجہ سے پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن سکا۔

آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اسٹرنتھ کا پتہ ہے ان کے خلاف میں پلان کروں گا

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور دیگر بالروں نے عمدہ بولنگ کی، مجھے امید ہے کہ جلد مجھے بھی موقع ملے گا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ شان ٹیٹ کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے، ان کے ساتھ کام کر رہا ہوں، وہ چاہتے ہیں کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اچھی ہونی چاہئے، اب وہ مجھے ٹریننگ کے دوران اس حوالے سے بتائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.