بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزمان سمیت 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق باغِ کورنگی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد زخمی ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینا گیا موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

ملزمان گزشتہ سال نومبر میں پولیس اہلکار حمزہ کے قتل میں بھی ملوث ہیں۔

کراچی مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے،3ڈاکو…

اسٹیل ٹاؤن لنک روڈ پر پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکلیں اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

ادھر اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے یونی ورسٹی روڈ پر کارروائی کے دوران 3 نوسربازوں کو گرفتار کر کے 8 لاکھ روپے کی رقم برآمد کر لی۔

پولیس کے مطابق ملزمان لوگوں کو نوسربازی کے ذریعے لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ملزمان سے 8 لاکھ 27 ہزار روپے نقد، 24 گرام سونا، 10 آرٹیفیشل چوڑیاں برآمد کی گئیں۔

نیو کراچی سیکٹر 11 جی منگل بازار کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ 4 ملزمان فرار ہوگئے

ملزمان کے قبضے سے نوسر بازی کا سامان (کیمیکل کی گولیاں، فاسفورس) بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ملزمان اپنے جعلی پیر کے ساتھ مل کر لوگوں کو ہپناٹائز کر کے سونا اور نقد رقم لوٹتے تھے۔

ملزمان نے گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر، سچل اور شارعِ فیصل میں نو سربازی کی کئی وارداتوں کے انکشافات کیے ہیں۔

دوسری جانب ابوالحسن اصفہانی روڈ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 65 سالہ خاتون غزالہ زخمی ہو گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.