بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

چوہدری برادران سے ہماری بہت سی باتیں زیر غور ہیں، رانا تنویر حسین

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چوہدری برادران سے ہماری بہت سی باتیں زیر غور ہیں۔

مریدکے میں کارکنوں سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ مہنگائی مارچ کے بعد اسلام آباد پہنچنے سے پہلے تبدیلی کا نیا دور شروع ہوگا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہتبدیلی تو آچکی ہے صرف اعلان باقی ہے، حکومت جاچکی ہے بس خدا حافظ کہنا رہ گیا ہے اور ہم وہی کہنے اسلام آباد جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کا کوئی پروگرام نہیں، آئین، قانون سے ہٹ کر حرکت ہوئی تو دھرنا بھی دے سکتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے 30 تا 35 ارکان ڈیڑھ سال سے ہم سے رابطے میں ہیں، ہارا ہوا شخص ہم پر غیر ملکی فنڈنگ کے الزام لگارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ چوہدری برادران اور ہماری بہت سی باتیں زیر غور ہیں، ایک دو دن میں فیصلہ ہوجائے گا، ایم کیو ایم بھی اس دوران فیصلہ کرلے گی۔

رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ 2022ء الیکشن کا سال ہے، عنقریب قوم الیکشن دیکھے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.