بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا، 28 مارچ کو جلسہ ہوگا، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت ایک گرتی ہوئی دیوار ہے، اسے دھکا دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈا ہوا ہے، سب کی ایک ہی آواز ہے کہ یہ حکومت جائے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی ہے، عام آدمی کی زندگی برباد ہوچکی ہے، ملک معاشی لحاظ سے ڈوب رہا ہے ہم نے اسے بچانا ہے۔

صحافی نے استفسار کیا کہ آپ یہاں جلسہ کریں گے یا دھرنا دیں گے؟ اس پر مولانا نے جواب دیا کہ پورے ملک سے لوگ یہاں پہنچ رہے ہیں، کل بھی پہنچیں گے اور 28 مارچ کو یہاں جلسہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.