بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سعودیہ سے مذاکرات کے 5 ویں دور کیلئے تیار ہیں: ایران

ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللحیان کا کہنا ہے کہ ایران سعودی عرب سے مذاکرات کے 5 ویں دور کے لیے تیار ہے۔

گزشتہ روز لبنانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللحیان نے سعودی عرب سے مذاکرات پر گفتگو بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کو کچھ مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، سعودی عرب کے کچھ متضاد اور نامناسب رویے تعلقات کو متاثر کرتے ہیں۔

تہرانایران کے وزیرخارجہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت…

ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ یمن میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کا تعلق ایران سے ہے، خلیجِ فارس میں کسی بھی اسرائیلی اثر و رسوخ کو قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ دنوں سعودی عرب سے مذاکرات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.