بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسلام آباد: ن لیگ کی جلسے کی دوسری درخواست انتظامیہ کو موصول

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی اسلام آباد میں جلسے کے لیے دوسری درخواست ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوگئی۔

ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے درخواست میں کشمیر ہائی وے سے ملحقہ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی ہے۔

کیامسلم لیگ ن کامہنگائی مارچ اسلام آباد پہنچ کر ختم ہو جائے گا یا دھرنے میں تبدیل ہوگا؟

ن لیگ نے درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے جلسے کی سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جلسے کی وجہ سے کوئی راستہ بند نہیں ہوگا۔

اس سے قبل ن لیگ نے سری نگر ہائی وے پر جلسہ کرنے کےلیے این او سی مانگا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.