بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے، جاوید لطیف

رہنما مسلم لیگ ن چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات میاں جاوید لطیف کا کہنا عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خان صاحب حکومت سے نکل کر عوام میں آؤ گے تو اپنی مقبولیت کا درست اندازہ ہوگا، ابھی تو 14 حکومتی ارکان سامنے آئے تو آپ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ گلگت بلتستان سے 20 کلومیٹر لمبا جلوس جلسے میں شرکت کیلئے آرہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تعداد آنے والے دنوں میں اس قدر بڑھ جانی ہے کہ آپ خود اقلیت میں رہ جائیں گے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ آج مریم نواز کی قیادت میں ریلی سے آپکو اندازہ ہو جائے گا عوام میں کون مقبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ حکومت سےنکل کر پی ٹی آئی کے پکنک شوز کریں تو آپکو حقیقت حال کا علم ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.