بلوچستان حکومت کےترجمان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ ہارس ٹریڈنگ اورخرید و فروخت کا معاملہ کاغذاتِ نامزدگی سے شروع ہوتا رہا ہے۔
’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس بار امید ہے کہ سینیٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہیں ہو گی۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ ڈھائی سال بہت اچھے گزرے ہیں۔
لیاقت شاہوانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سے اتحاد وزارتوں اور عہدے کے لیے نہیں، بلوچستان کی بہتری کے لیے ہے۔
Comments are closed.