
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ کے آخری روز مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کرکٹرز کا جشن کا اسٹائل کاپی کر کے توجہ حاصل کرلی۔
جب پاکستان کے بولرز کو آسٹریلوی بولرز نے آؤٹ کیا تو آسٹریلین فیلڈر ڈیوڈ وانر، عثمان خواجہ، سواپسن نے پاکستانی بولرز کے انداز میں جشن منایا۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں حسن علی کے آؤٹ ہونے پر کینگروز فیلڈر ڈیوڈ وارنر نے قومی فاسٹ بولر کے ہی جنریٹر اسٹائل میں جشن منایا۔
عثمان خواجہ نے ساجد خان کا پہلوانی انداز اپنایا، سواپسن نے شاہین آفریدی کا کیچ لیکر انہیں کے اسٹائل میں سیلبریٹ کیا۔
سوشل میڈیا پر مہمان ٹیم کے یوں اچانک دیے جانے والے ردعمل پر مختلف تبصرے اور میمز کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
Comments are closed.