بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

گلگت سے PTI کی ریلی کی اسلام آباد آمد

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) گلگت بلتستان کے کارکن ریلی کی صورت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے ریلی کی قیادت کی۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کو گلگت سے سرکاری ٹرانسپورٹ پر لایا گیا ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین کی طرح وزیراعظم عمران خان امر بالمعروف پڑھ ہی نہیں سکتے، یوٹرن جھوٹ کا دوسرا نام ہے، ریاست مدینہ اور گالیاں دینا ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

تحریکِ انصاف جی بی کی ریلی میں ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں استعمال کی گئیں۔

گلگت بلتستان پولیس کی گاڑیاں بھی ریلی کے ساتھ اسلام آباد پہنچی ہیں۔

پی ٹی آئی گلگت بلتستان نے ریلی کی صورت میں سری نگر ہائی وے پر پاور شو بھی کیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے اسلام آباد کے علاقے آئی ٹین میں پڑاؤ کیا ہے جہاں انہیں ناشتہ کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے کارکن کل 27 دسمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے۔

این او سی کے مطابق جے یو آئی ایف کو کسی قسم کے دھرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ریڈ زون میں دفعہ 144 نافذ ہے، ریڈ زون کے باہر ایک کلو میٹر کی حدود تک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حکومتی و اپوزیشن جماعت کو کل جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

تحریکِ انصاف کو پریڈ گراؤنڈ میں اور جے یو آئی ایف کو سیکٹر ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.