بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کپتان بھاگتا نہیں بھگاتا ہے، وفاقی وزیر شبلی فراز

تحریک انصاف حکومت کے وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کپتان بھاگتا نہیں بھگاتا ہے، اپوزیشن کے ساتھ بھی یہی ہوگا، یہ ان کی سیاسی تدفین کا دن ہوگا۔

شبلی فراز نے اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت کو کوئی فکر نہیں، لوگ یہ کہہ رہے ہیں وہ دوبارہ ان کو نہیں دیکھنا چاہتے، آج بھی عمران خان اس ملک کا سب سے مقبول ترین لیڈر ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اب بھی اتحادیوں سے ساتھ نبھانے کی امید برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ رنجشیں ختم ہوسکتی ہیں، اصل بات اعتماد کی ہے، ہم نہ ڈیل کرتے ہیں نہ ڈھیل دیتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا آئینی ترمیمی بل پیر کو ایوان میں پیش کیا جائے گا، ہم حکومت میں ہوئے، جہاں بھی ہوئے بل کو ووٹ دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.