بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی کرکٹرز نے آن اور آف دی فیلڈ کارکردگی سے دورہ یادگار بنادیا

آسٹریلیا کی ٹیم نے 24 سال بعد دورہ پاکستان کو اپنی آن اور آف دی فیلڈ کارکردگی سے سب سے کیلئے یادگار بنادیا۔

جہاں فیلڈ پر دونوں ٹیموں کے پلیئرز نے اسپرٹ کا مظاہرہ کیا، وہیں مہمان پلیئرز نے کچھ ایسی ادائیں دکھائیں کہ فینز انہیں مدتوں یاد رکھیں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا اختتام ہوگیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری لیکن دلچسپ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے سے ملے۔

لاہور ٹیسٹ کے آخری روز آسٹریلوی پلیئرز نے پاکستانی کھلاڑیوں کی وکٹیں حاصل کرنے کے بعد اُن ہی کے انداز میں سیلبریٹ کیا۔

پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلوی کرکٹرز نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ پاکستانی فینز کے دل بھی جیتے، جہاں ان کے بیٹ سے رنز بنتے اور گیند سے وکٹیں گرتی رہیں، وہیں پلیئرز کی آن دی فیلڈ حرکات بھی فینز کے دل جیتتی رہیں۔

آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں تنزلی دوسری سے چوتھی پوزیشن پر چلے گئی۔

لاہور ٹیسٹ کے آخری روز بھی ایسا ہی ہوا، جب سوئپسن نے شاہین شاہ آفریدی کا کیچ تھاما تو انہوں نے اس ہی انداز میں سیلبریٹ کیا، جس انداز میں شاہین سیلبریٹ کرتے ہیں۔

جب حسن علی، نیتھن لیون کی گیند پر بولڈ ہوئے تو سلی پوائنٹ پر کھڑے ڈیوڈ وارنر نے جنریٹر آن کرکے حسن علی کا انداز اپنایا۔

جب عثمان خواجہ نے مڈ وکٹ پر ساجدخان کا کیچ تھاما تو وہی کیا جو ساجد خان وکٹ حاصل کرکے کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.