بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ٹیسٹ کے بعد پاکستان، آسٹریلیا کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا اختتام ہوگیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے اور آخری لیکن دلچسپ ٹیسٹ میچ کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے سے ملے۔

لاہور ٹیسٹ کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کے کھلاڑی آپس میں گھل مل گئے، میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے ڈریسنگ روم میں ساتھ وقت گزارا۔

گرین کیپ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے مارنس لبوشین کو ٹی شرٹ پیش کی۔

ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل آسٹریلیا کے 10 کھلاڑی کل صبح وطن روانہ ہو جائیں گے جبکہ وائٹ بال ٹیم کے کھلاڑی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ان کھلاڑیوں میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، اسکوٹ بولینڈ، مارکس ہیرس، جوش ہیزل ووڈ، عثمان خواجہ، نیتھن لوئن، ڈیوڈ وارنر، مچل سویپسن اور مارک اسٹیکیٹی بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب وائٹ بال ٹیم میں شامل کھلاڑی ایرون فنچ کی قیادت میں پاکستان پہنچ چکے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 29 مارچ سے شروع ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.