بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برازیل کے امیزون جنگل سے دو کمسن بھائیوں کو چار ہفتے بعد زندہ نکال لیا گیا

جنوبی امریکی ملک برازیل کے دریائے امیزوں کے ساتھ ساتھ واقع دنیا کے سب سے گھنے اور بڑے امیزون کے جنگل میں دو کمسن بھائی تنہا ایک ماہ تک  زندہ موجود رہے۔ 

ان کی عمریں چھ اور آٹھ سال بتائی جاتی ہیں اور انھیں حال ہی میں معجزانہ طور پر لگ بھگ چار ہفتے بعد جنگل سے زندہ بچا کر نکال لیا گیا۔

برازیل کی امیزوناز اسٹیٹ کے مینیکور کے علاقے کے قریب رہنے والے گلوکو اور گلیسیون فریرا 18 فروری کو اپنے گھر سے چھوٹے پرندوں کے شکار کے لیے نکلے لیکن پھر واپس گھر نہ پہنچ سکے۔ 

جس کے بعد تقریباً 260 افراد جس میں کہ مقامی افراد اور پروفیشنل ریسکیو ٹیموں کے لوگ شامل تھے، انھوں نے ان کی تلاش شروع کی۔ 

تاہم بارشوں کے موسم نے وسیع و عریض جنگل کے دریائی ڈیلٹا کے علاقوں تک رسائی غیر عمومی طور پر ناممکن بنادیا اور ان کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں، یہاں تک کہ 26 فروری کو حکام نے سرکاری طور پر تلاش کے کام کو موقوف کردیا۔

فیس بک اور انسٹا گرام کے بارے میں بالکل بھی نہ جاننے والا شخص سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگیا؟

تاہم مقامی لوگوں نے دنیا کے اس سب سے بڑے جنگل میں اپنی کوششیں جاری رکھیں، جبکہ ان لڑکوں کے خاندان نے انھیں زندہ ڈھونڈ نکالنے کی امید ترک نہ کی۔ 

خوش قسمتی سے ان کی یہ کوششیں 27 روز بعد بار آور ثابت ہوئیں اور گزشتہ منگل کو انھیں پالمیرا کے جنگلات میں موجود گاؤں کے قریب ایک لکڑی کاٹنے والے شخص کے پاس موجود پایا گیا، جو اس علاقے میں جنگل سے راستہ بناکر چھالیہ کے درخت لگارہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.