بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سلامی میں اسلحہ لینے پر دولہا گرفتار

نارووال میں دوستوں کی طرف سے سلامی میں کلاشنکوف اور پستول وصول کرنے والے دولہے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نارووال کے علاقے ڈومالہ میں دو ہفتے قبل ہونے والی شادی میں دولہے عدیل منیر کو اس کے دوستوں نے انوکھی سلامی پیش کی تھی اور لفافے میں رقم کے بجائے کلاشنکوف اور نائن ایم ایم کی پستول دی۔

شادی میں ملی انوکھی سلامی کی ویڈیو وائرل ہوئی تو مقامی پولیس حرکت میں آگئی اور غیر قانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کرکے دولہے عدیل منیر کو گرفتار کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.