Monthly archive

***۔۔۔۔۔۔سکھر ۔۔۔۔۔۔***

September 23, 2017 - 18:40
Posted in:

سکھر (نمائندہ جسارت) جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے اصل قاتلوں کو گرفتار نہ کرکہ اور کیس فوجی عدالت میں نہ بھیج کر ناانصافی کی گئی ہے,29 نومبر کو لاڑکانہ میں 10 لاکھ کارکنان کیساتھ شہید اسلام کانفرنس منعقد کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ووٹ دینے فیصلہ درست تھا اور انہوں نے اقوام متحدہ میں روہینگیا مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرکہ ثابت کردیا انہوں نے آنگ سونگ سوجی سے امن کا نوبل پرائز واپس لینے کا مطالبہ کیا اور تانیہ خاصخیلی کے قتل کی مذمت کی,انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات لاڑکانہ عوامی اتحاد

دشمن مسلمانوں میں فرقہ واریت کی سازشوں میں مصروف ہے

September 23, 2017 - 18:36
Posted in:

حیدر آباد (نمائندہ جسارت) محرم الحرام میں قیام امن و مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد ڈسٹرکٹ آرگنائزر وایم پی اے راشد خلجی، جوائنٹ آرگنائزر راشد ممتاز، سعید عزیز و ارکین فاروق خان، صابر بھٹی، ظل حسنین نقوی اور حق پرست صوبائی اسمبلی زبیر احمد خان مسجد نبوی، ہزارہ امام بارگاہ، امام بارگاہ معصومین اور امامیہ کمیٹی کے علما کرام، ذاکرین اور عہدیداران سے ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر وایم پی اے راشد خلجی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حسینؓ کی سیرت ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے دشمن فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلما

ٹنڈوالہٰیار کو ماڈل اور مثالی شہر بنائیں گے، چیئرمین بلدیہ

September 23, 2017 - 18:32
Posted in:

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالہٰیار حق پرست کونسلر اعظم قائم خانی کی جانب سے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی سید امداد حسین شاہ رضوی، کورآڈینیٹر حاجی پرویز سموں کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر ان کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا۔ عشایے میں میونسپل کمیٹی کے وائس چیئرمین شاہد جعفر قائم خانی، صدر پریس کلب بشارت قائم خانی، کاشف نصیب خانزادہ، جمیل خانزادہ، سید اسلم شاہ، مجید قائم خانی، راجا ہالیپوتہ، شوکت میمن اور محمود قائم خانی سمیت شہر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی سید امداد حسین شاہ رضوی نے کہا کہ منتخب نمائندے عوام کے مسائل کے حل اور انہ

پرویز مشرف ہی بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں، رضا ربانی

September 23, 2017 - 18:31
Posted in:

کوٹری (نمائندہ جسارت) سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی نے مسلمان مما لک کے اتحاد او آئی سی کو غیر فعال قرار دے دیا۔ سی پیک منصوبے سے خوفردہ قوتیں ایشیا میں پھر سے خون بہاسکتی ہیں۔ ٹرمپ جیسے متنازع شخص نے پاکستان کو کٹہرے میں لاکھڑا کیا، کسی بھی مسلمان ملک نے آواز تک نہیں اٹھائی۔ امریکا بھارت کو ایشیائی ممالک میں پولیس مین بنانا چاہتا ہے۔ پرویز مشرف ہی بے نظیر بھٹو کے قتل میں ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے سندھ یونیورسٹی جامشور ومیں روہنگیا معاملہ اور پاکستا ن کی پالیسی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین اقتصادی ترقی کے جاری سی پیک م

پاکستان اور بھارت کشمیر کے مسئلے کو بات چیت سے حل کریں: چین

September 23, 2017 - 17:52
Posted in:

اسلام آباد — 
چین نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کشمیر کے دیرینہ مسئلے کو بات چیت سے حل کر سکتے ہیں۔
چین کی وزرت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے معمول کی میڈیا بریفنگ کے دوران اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے کشمیر پر رابطہ گروپ کی طرف سے کشمیروں سے یکجہتی کے اظہار سے متعلق چین کے ردعمل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر چین کا موقف واضح ہے اور یہ ایک تاریخی مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے موقع پر کمشیر پر 'او آئی سی' کے رابطہ گروپ کا اجلاس بھی ہوا تھا۔

بلوچستان میں ماہر خواتین ڈاکٹرز کی کمی

September 23, 2017 - 16:37
Posted in:

کوئٹہ — 
بلوچستان کی خواتین کو صحت سے متعلق مختلف مسائل کا سامنا رہا ہے اور صوبے کے دوردراز علاقوں میں رہنے والی خواتین کو جدید دور میں بھی علاج ومعالجہ باالخصوص امراض نسواں کے علاج کے لئے ہزاروں کلومیٹر دور جا نا پڑتا ہے۔
صوبے کے سنئیر اور تجربہ کار ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سے طویل فاصلے پر واقع اضلاع کی خواتین مریضوں کو درپیش مشکلات کی وجوہات قبائلی، خاندانی، سیاسی اور انتظامی اثر ورسوخ رکھنے والی خواتین ڈاکٹرز کی اپنے علاقوں میں ڈیوٹی نہ کرنے اور ان علاقوں کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے لئے لازمی اور ضروری سہولیات کا فقدان ہے۔

'گائے کی موت پر ہنگامہ اور دلت پر خاموشی'

September 23, 2017 - 16:12
Posted in:

انڈیا کے دارالحکومت دہلی کے ہرن کیدانا علاقے میں بہنے والے نالے میں آس پاس کے مکانات اور کمپنیوں کا انسانی فضلہ اور فیکٹریوں کا کیمیکل جمع ہوتا ہے۔ قریبی سڑک کی خالی جگہ پر نالے سے کئی روز قبل نکالا گيا گندہ کچرا اب سخت ہوگيا ہے۔ اس سے نکلنے والی تعفن اتنا شدید ہے کہ سانس لینا مشکل ہے۔اسی نالے کو صاف کرنے کے لیے نیتو اور اجیت اس کے اندر گردن تک ڈوبے ہوئے تھے۔ کئی بار اس کا پانی ان کی ناک تک چلا جاتا، دونوں نے اپنا منہ زور سے بند کر رکھا تھا۔ایک کے ہاتھوں میں بانس کی لمبی چھڑی تھی تو دوسرے کے ہاتھوں میں لوہے کا کانٹا جس سے وہ نالے کی تہہ میں پھنسے ہوئے کوڑے کچرے کو ہلانے کی کوشش کر رہے تھے

پاکستانی بحریہ کا فضا سے سمندر میں جہاز شکن میزائل کا تجربہ

September 23, 2017 - 15:54
Posted in:

پاکستان کی بحریہ نے ہفتہ کو فضا سے سمندر میں مار کرنے والے جہاز شکن میزائل کا کامیاب تجربہ کرنے کا بتایا ہے۔
بحریہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق یہ میزائل بحیرہ عرب میں "سی کنگ ہیلی کاپٹر" سے داغا گیا جس نے سمندر میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ بھی موجود تھے جنہوں نے اس تجربے کو بحریہ کے دستوں کی جنگی تیاروں اور پیشہ وارانہ مہارت کے واضح ثبوت سے تعبیر کیا۔

انڈیا: انسانی حقوق کے اقدام پر مایوسی

September 23, 2017 - 15:47
Posted in:

گذشتہ ہفتے جنیوا میں اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کونسل میں انڈیا کے حقوق انسانی کی جائزہ رپورٹ منظور کرلی گئی۔ اس سے پہلے مئی میں رکن ممالک نے انڈیا میں انسانی حقوق کے نظام کو مستحکم اور بہتر کرنے کے لیے 250 مخصوص سفارشات پیش کی تھیں۔انڈیا نے ان میں سے 152 سفارشات قبول کر لیں لیکن 98 سفارشات کے بارے میں صرف یہ کہا کہ حکومت نے ان سفارشات کو 'نوٹ' کر لیا ہے۔ انڈیا میں کام کرنے والی حقوق انسانی کی تنظیموں نے انڈیا کے اس رویے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

راجگال میں عسکریت پسندوں کا حملہ ایک فوجی افسر ہلاک

September 23, 2017 - 15:03
Posted in:

پشاور — 
افغان سرحد سے ملحقہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ہفتہ کو مبینہ طور پر سرحد پار سے ہونے والے عسکریت پسندوں کے حملے میں پاکستانی فوج کا ایک افسر ہلاک ہو گیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ "آئی ایس پی آر" کے مطابق مبینہ طور پر سرحد پار افغانستان سے ہونے والے حملے میں وادی راجگال میں واقع ایک سکیورٹی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں اس چوکی کے کمانڈنگ افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم موت کا شکار ہوئے۔ ان کی عمر 22 سال تھی۔

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

September 23, 2017 - 13:47
Posted in:

کنور رحمان خاں، لاہور — 
سری لنکا کے خلاف کرکٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بتایا کہ 2 ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ٹیم کے لیے دیگر پندرہ کھلاڑیوں میں اظہر علی، وہاب ریاض، شان مسعود، یاسرشاہ، سمیع اسلم، محمد اصغر، محمد عامر، محمد عباس، عثمان صلاح الدین اور امیر حمزہ شامل ہیں۔
مزید برآں بلال آصف، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل اور حسن علی بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

امریکی خاتون اول 'انوکٹس گیمز' کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی

September 23, 2017 - 13:46
Posted in:

امریکہ کی خاتون اول ملانیا ٹرمپ اپنے پہلے بیرونی دورے کے دوران جس میں صدر ٹرمپ ان کے ہمراہ نہیں ہوں گے، کھیلوں کی ایک بین الاقوامی تقریب میں شرکت کریں گی۔
ہفتہ کو ٹورنٹو میں ایک روزہ دورے کے دوران وہ برطانیہ کے شاہی خاندان کے افراد سے بھی ملاقات کریں گی۔
اس موقع پر خاتون اول ملانیا ٹرمپ پہلی بار برطانیہ کے شہزادہ ہیری سے ملاقات کریں گی جنہوں نے 2014ء میں 'انوکٹس گیمز' کی بنیاد رکھی تھی۔

ایران کا نئے بیلسٹک میزائل کا 'تجربہ'

September 23, 2017 - 13:17
Posted in:

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے متعدد ہتھیار لے کر دو ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے ایک نئے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ہفتہ کو ایران کے سرکاری میڈیا نے اس تجربے کی خبر دی لیکن اس کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اس میزائل کی پہلی بار جمعہ کو ایران کے پاسداران انقلاب نے عسکری پریڈ کے دوران رونمائی کی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ یہ جنوری میں تیار کر لیا گیا تھا۔
اس نئے میزائل کا نام خرمشہر ہے اور ہفتہ کو سرکاری ٹی وی پر اس کے تجربے کے مناظر بھی دکھائے گئے۔

پاکستانی سکواڈ کا اعلان، یاسر فٹنس مسائل کے باوجود ٹیم میں

September 23, 2017 - 12:46
Posted in:

سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے 16رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور یاسر شاہ فٹنس مسائل کے باوجود بھی ٹیم میں شامل ہیں۔سرفراز احمد پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔٭ یاسر شاہ کے فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم کے اعلان میں تاخیرکراچی سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر میرحمزہ پہلی بار پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وہ اس سے قبل پاکستان انڈر19 اور پاکستان اے کی نمائندگی کرچکے ہیں۔میر حمزہ کے علاوہ محمد اصغر، حارث سہیل، عثمان صلاح الدین اور بلال آصف بھی ایسے کرکٹر ہیں جو ٹیسٹ کرکٹ نہ

حنیف عباسی نےعمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرادیں

September 23, 2017 - 12:36
Posted in:

ن لیگی رہنما حنیف عباسی نے عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں ۔
دستاویزات میں 2003 سے 2006 کے دوران عمران خان کی الیکشن کمیشن میں داخل کی گئی مالی تفصیلات شامل ہیں ۔
سپریم کورٹ میں جمع کردہ گوشواروںکے مطابق عمران خان نے دستاویزات میں لندن فلیٹ کی 2004 میں فروخت، بنی گالہ کے لیے جمائمہ سے قرضہ لینےکا ذکر نہیں ۔
دستاویزات میں عمران خان کا پیشہ کل وقتی سیاستدان لکھا ہوا ہے ۔

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

نیوی کے نئے سربراہ کیلئے 4 سینئر افسران کے نام وزیراعظم کو ارسال

September 23, 2017 - 12:21
Posted in:

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کی تقرری کا عمل شروع ہوگیا۔ نیوی کے 4 سینئر ترین افسران پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو نئے نیول چیف کی تقرری کےلیے بھجوائی گئی سمری میں چیف آف اسٹاف وائس ایڈمرل ظفر محمود عباسی ، ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایڈمرل سید عارف اللہ حسینی، ڈپٹی چیف آف ٹریننگ اینڈ ایولیوایشن وائس ایڈمرل وسیم اکرم اور کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل کلیم شوکت کے نام شامل ہیں۔

ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار554 ہوگئی

September 23, 2017 - 12:16
Posted in:

ملک بھر کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کل 9 کروڑ 70 لاکھ 21 ہزار 554 تک جا پہنچی ہے ،رجسٹرڈ خواجہ سراؤں کی تعداد 1ہزار 456 ہے، الیکشن کمیشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں کل رجسٹرڈ خواتین 4 کروڑ 24 لاکھ 23 ہزار 592 اور مرد رجسٹرڈ ووٹرز 5 کروڑ 45 لاکھ 96ہزار 506 ہیں ۔
پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 58 لاکھ 20 ہزار 630 ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رجسٹرڈ ووٹرز 6 لاکھ 95 ہزار 29ہے۔
سندھ میں 2 کروڑ 6 لاکھ چوالیس ہزار 511 ، خیبر پختونخوا میں ایک کروڑ چالیس لاکھ سولہ ہزار چار سو 26 ووٹرز ہیں۔

ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود ایران کا میزائل تجربہ

September 23, 2017 - 12:15
Posted in:

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی کے جواب میں ایران نے دو ہزارکلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن یہ تجربہ کب کیا گیا اسے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔٭ بیلسٹک میزائل تجربہ: امریکہ کی ایران پر مزید پابندیاں ٭ ایران شام اور لبنان میں میزائل فیکٹریاں بنا رہا ہے: اسرائیل ٭ امریکہ کا ایران پر خطرناک اشتعال انگیزی کا الزامدرمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے خرمشہر بیلسٹک میزائل کے تجربے کے مناظر سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے۔ جمعے کو ہو

نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا، فاروق ستار

September 23, 2017 - 12:11
Posted in:

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی بار کہا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں، یہ کراچی کا حق ہے، اس کے مختلف حصے ہیں اور ان پرکام تیزی سےجاری ہے، مختلف منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

متعدد امریکی ریاستوں کا انتخابی نظام پر 'روسی ہیکرز' کے حملوں کا انکشاف

September 23, 2017 - 11:56
Posted in:

وسکونسن، اوہائیو اور دیگر کئی ریاستوں نے جمعہ کو بتایا کہ وہ بھی ان 21 ریاستوں میں شامل ہیں جنہیں مبینہ طور پر روسی حکومت کے ہیکرز نے 2016ء کے امریکی صدارتی انتخاب کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں تبدیل کرنے کی کوشش کے دوران نشنانہ بنایا۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے تصدیق کی کہ اس نے ان ریاستوں کو ان سرگرمیوں کی نشاندہی کی تھی لیکن اس نے ریاستوں کے بارے میں تفصیل فراہم کرنے سے انکار کیا۔
روس امریکی صدارتی انتخاب پر اثر انداز ہونے کے تمام دعوؤں کو مسترد کرتا ہے اور صدر ٹرمپ بھی روس کے ساتھ اس نوعیت کے کسی تعاون کی تردید کر چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن روانہ

September 23, 2017 - 11:28
Posted in:

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف برطانیہ کے لیے روانہ ہوگئے ۔ آج لندن میں نواز شریف کے ساتھ بیٹھک ہوگی ، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال ، عدالتی مقدمات اور پارٹی صدارت سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ چکے ہیں جہاں وزیراعظم آج پاکستانی وقت کےمطابق دوپہر 2بجےنوازشریف سےملاقات کریں گے۔
اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم نواز اور پارٹی کے دیگر رہنما پہلے سے لندن میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں ایک مشاورتی اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

کراچی: 5 مزدور کیمیکل ٹینک میں گرگئے،3جاں بحق

September 23, 2017 - 11:21
Posted in:

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں 5مزدور فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرگئے، 3جاں بحق مزدوروں کی لاشیں ٹینک سے نکال لی گئیں۔
ایک مزدور کو کیمیکل ٹینگ سے زندہ نکال لیا گیا جس کی حالت تشویشناک ہے، اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیںکیمیکل ٹینک میں گرنے والے پانچویں مزدور کو تلاش کر رہی ہیں۔
جاں بحق مزدوروں کی لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 

googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-rectangle_belowpost_btf'); });

بشکریہ جنگbody {direction:rtl;} a {display:none;}

انتیس ہزار ووٹوں کی تصدیق کیلئے عدالت جاؤنگی، یاسمین راشد

September 23, 2017 - 11:19
Posted in:

تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ این اے 120کے 29ہزار ووٹوں کی تصدیق کے لیے عدالت جاؤں گی، ہار جیت اپنی جگہ لیکن چاہتی ہوں کہ انتخابات شفاف ہوں۔ چیئرمین سیکریٹریٹ لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے اعجاز چوہدری کے ہمراہ مسیحی برادری سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ووٹر کے عزت نفس کو نہ خریدا جائے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ حلقے کے عوام کو تحریک انصاف کو ووٹ نہ دینےکے لیے دھمکیاں دی گئیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک نا اہل وزیر اعظم کی پارٹی نے آئین میں تبدیلی کی ہے کہ نااہل شخص پارٹی کا صدر بن سکتا ہے،پاکستان اس وقت شدید ترین معاشی بحران کا شکار ہے۔

کوئی پارٹی پالیسی نہیں بتائی گئی تھی،جو بہتر سمجھا وہ کیا، عتیق شیخ

September 23, 2017 - 11:15
Posted in:

سینیٹ میں انتخابی اصلاحات بل کے دوران ن لیگ کی حمایت میں ووٹ ڈالنےکے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر عتیق شیخ کہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات بل پرووٹنگ سےمتعلق کوئی پارٹی پالیسی نہیں بتائی گئی تھی،جو بہتر سمجھا وہ کیا۔
سینیٹ میں انتخابی اصلاحات بل کے معاملے پر اپوزیشن کے مقابلے میں ن لیگ کو صرف ایک ووٹ کی برتری سے نئی قانون سازی کا موقع مل گیا اوریہ ایک ووٹ متحدہ قومی موومنٹ کے عتیق شیخ کا تھا۔
اپوزیشن میں ہوتے ہوئے حکومت کے حق میں ووٹ دینے پر عتیق شیخ نے مؤقف اپنایا ہے کہ ووٹنگ پرانہیں پارٹی پالیسی نہیں بتائی گئی تھی، انہوں نے خود جو بہتر سمجھا وہ کیا۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن ، رپورٹ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر

September 23, 2017 - 11:14
Posted in:

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ نہ ملنے پر توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی ہے۔ درخواست میں وزیر اعلیٰ پنجاب ،رانا ثنااللہ ہوم سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے توہین عدالت کی دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ متاثرین نے ہوم سیکرٹری سے رابطہ کیا مگر رپورٹ نہیں دی گئی۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹائون سانحہ کی رپورٹ عام کرنے اور ہوم سیکرٹری پنجاب کو عدالتی فیصلے پر فوری عمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ واقعے کے حقائق جاننا ورثا کا حق ہے، ہوم سیکرٹری رپورٹ فورا ًانہیں دیں۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری رپورٹ متاثرین کو نہیں دی گئی

September 23, 2017 - 10:45
Posted in:

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے عدالتی حکم کے باوجود جوڈیشل انکوائری رپورٹ نہ ملنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے، توہین عدالت کی درخواست پر سماعت 25ستمبر کو کی جائے گی ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نے ہوم سیکریٹری پنجاب کوجوڈیشل انکوائری کی رپورٹ متاثرین کو دینے کا حکم دیا لیکن عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
درخواست میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور توہین عدالت قابل دست اندازی جرم ہے۔

Pages