جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اے آئی ٹیکنالوجی نے مونا لیزا کو گلوکارہ بنا دیا

  واشنگٹن: ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں مشہور پینٹنگ ’مونا لیزا‘ میں تصویر کو کسی حقیقی انسان کی طرح گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکروسافٹ کمپنی نے حال ہی میں ایک نیا اے آئی ماڈل متعارف کرایا ہے جو انسانی چہروں کی تصویر کو حقیقت پسندانہ ویڈیوز میں تبدیل کرسکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس ماڈل سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں آواز کے ساتھ  تصویر میں بنے چہرے کے تاثرات، سر اور ہونٹوں کی حرکت بھی مطابقت رکھے گی۔

اے آئی کی انہی نئی صلاحیتوں کے مظہر کے طور پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

ویڈیو میں مونا لیزا کو دکھایا گیا جو لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور پینٹنگ ہے۔ تصویر میں مونا لیزا کا چہرا مع ہونٹ ایک انگریزی گانے کے ساتھ ساتھ حرکت کررہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.