جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

افغان طالبان کا امریکا پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

افغان طالبان کا کہنا ہے کہ امریکا افغان ڈیل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں، گھروں اور دیہات پر بمباری کررہا ہے۔قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ امریکا طالبان ڈیل کا دوسرا فریق معاہدے کی خلاف…

بابر اعوان جھوٹے ثابت ہوئے تو جوابدہ کون؟ افضل کھوکھر کا سوال

لاہور میں کھوکھر پیلس گرائے جانے کے معاملے پر قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی بابر اعوان اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر آمنے سامنے آگئے۔گزشتہ اتوار کو لاہور میں گرائے گئے کھوکھر پیلس کی گونج قومی اسمبلی میں…

پچھلے الیکشن میں 20 لوگوں نے پانچ، پانچ کروڑ روپے لیے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگتی ہیں اور پیسا اوپر تک جاتا ہے، پچھلے الیکشن میں 20 لوگوں نے پانچ، پانچ کروڑ روپے لیے۔ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  سینیٹ میں پیسا چلنا…

شاہد خاقان کا استحقاق کمیٹی سے متعلق سوال

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سوال کیا ہے کہ رکن اسمبلی کا گھر گرانے کا معاملہ استحقاق کمیٹی نہیں دیکھ سکتی تو کیا دیکھ سکتی ہے؟قومی اسمبلی کے باہر احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں شاہد خاقان عباسی نے…

اوپن بیلٹ سینیٹ کی بنیاد کیلئے نقصان دہ ہے، رضا ربانی

اپوزیشن جماعت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اوپن بیلٹ کو سینیٹ کی بنیاد کے لیے نقصان دہ قرار دیدیا۔ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اوپن بیلٹ کا مطلب متناسب نمائندگی کا نظام بدلنا…

شیخوپورہ: 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں 5 افراد کے قتل اور ایک کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ 10 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ڈی پی او شیخوپورہ کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سے ایک نامزد ملزم ہے۔پولیس کا کہنا…

براڈ شیٹ انکوائری، سندھ بار نے بھی عظمت سعید کی مخالفت کردی

سندھ بار کونسل نے بھی جسٹس (ر) عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ بنانے کی مخالفت کردی ہے۔پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کے بعد سندھ بار کونسل نے بھی عظمت سعید کے براڈ شیٹ انکوائری کمیشن پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔سندھ…

عمران خان پولیس کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں، عطا تارڑ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ  کا کہنا ہے کہ عمران خان پولیس کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سابق ایم این اے کے بیٹے کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔عطا تارڑ نے…

بختاور بھٹو زرداری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

محمود چوہدری کے ساتھ ان کے نکاح کی تقریب بلاول ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب  میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔بلاول ہاؤس میں خوشیوں کے شادیانے بج رہے ہیں، 24 جنوری سے بلاول ہاؤس میں محفل میلاد کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز…

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑھی، وزیراعظم عمران خان کا انکشاف

وزیراعظم عمران خان نےانکشاف کیا ہے کہ میں نے کرپشن کےحوالے سے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نہیں پڑی ۔ساہیوال میں تقریب سے خطاب میں عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھگوڑا قرار دیدیا اور کہا کہ وہ لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا…

وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب کوٹیلی فون پرعہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک کے ذریعے رابطہ ہوا، دونوں وزرائےخارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبہ جات میں تعاون کےفروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کو…

آکسفورڈ والوں سے پوچھنا ہوگا کہ کیسے انہیں ڈگری دی گئی، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ آکسفورڈ والوں سے پوچھنا ہو گا کہ کیسے انہیں  ڈگری دی گئی، ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل رپورٹ پر واضح لکھا ہے کہ یہ 2019 کا ڈیٹا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان…

سید علی گیلانی اور وزیر خارجہ کا حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور: بزرگ کشمیر ی رہنماءسید علی گیلانی اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جماعت اسلامی پاکستان کے معروف رہنماحافظ سلمان بٹ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سیدعلی گیلانی نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم کے لواحقین سے اظہار…

کوروناویکسین: خصوصی طیارہ آئندہ 2 روز میں چین جائے گا، ڈاکٹر فیصل

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کووڈ-19 ویکسین کی پہلی کھیپ لانے کے لیے آئندہ 2 روز میں ایک خصوصی طیارہ چین روانہ کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ…

گرل فرینڈزکی خواہشات سے تنگ شخص نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنالیا

ہانگ کانگ کے شہری نے گرل فرینڈز کی خواہشات سے تنگ آکر ایک گڑیا کو اپنی گرل فرینڈ بنالیا۔34 سالہ زی تیانگرونگ تقریباً 2 سالوں سے موچی نامی گرل فرینڈ کے ساتھ تعلقات بنائے ہوئے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کی گرل فرینڈ کوئی حقیقی انسان…

ویتنام : 55 دن کے بعد دوبارہ کورونا وائرس کا کیس رپورٹ

ویتنام میں 55 دن کے بعد دوبارہ کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ویتنام میں تقریباً دو ماہ بعد دوبارہ کورونا وائرس کی نئی لہر سامنے آئی ہے اور حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ لہر پہلی لہر سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔مقامی سطح پر…

3 سال کے دوران 100 مرتبہ سرجری کرانے والی 16 سالہ لڑکی

چین سے تعلق رکھنے والی اس 16 سالہ لڑکی سے متعلق جان کر یقیناً آپ کو حیرت ہوگی کہ جس نے 3 سال میں اپنے چہرے کو بہتر بنانے کے لیے 100 سے کم ناگوار سرجری کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔ چین کی 16 لڑکی کے 100 سے زائد سرجریز کے دعوے کی وجہ سے انھیں…

جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کا خاکہ تیار

کینیڈا میں جڑواں درختوں کی شکل پر بلندوبالا عمارت کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ کینیڈا کے شہر وینکوور میں جڑواں درختوں کی شکل سے متاثرہ جڑواں عمارتوں کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔ عالی شان عمارت 384 فٹ بلند ہو گی اور اس میں چار سو سے زائد…

گزشتہ رات خانہ کعبہ کے عین اوپر مکمل چاند نمودار ہوا

گزشتہ رات خانہ کعبہ کے عین اوپر مکمل چاند نمودار ہوا۔ رواں سال کے دوران خانہ کعبہ کے اوپرمکمل چاندکا یہ پہلا واقعہ ہے۔کچھ روز قبل سعودی اخبار میں کہا گیا تھا کہ 2021 میں 28 جنوری کے روز یہ پہلی بار ہوگاجب پورا چاند کعبہ کے اوپر ہوگا۔چاند…