سینیٹ نشستوں پر کامیابی، پی پی جیالوں کا جشن
قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی سے اپنے امیدواروں کی کامیابی پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کارکنان نے بھرپور جشن منایا۔ اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے متفقہ امیدوار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کامیاب قرار…
اعتماد کے ووٹ کا معاملہ، قومی اسمبلی کا اجلاس طلب
وزیراعظم عمران خان کے اعتماد میں ووٹ کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والا اجلاس کل جاری رہے گا، جبکہ کل کا اجلاس اعتماد کے ووٹ کے لیے نئے اجلاس میں تبدیل کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ…
وزیراعظم اکثریت کھوچکے، استعفیٰ دے دیں، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ فوری طور پر استعفیٰ دے دیں۔کراچی میں سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے یوسف رضا گیلانی کو…
پی ایس ایل 6: لاہور کے میچز بھی کراچی متنقل کرنے کی تجویز
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 مارچ سے لاہور میں شروع ہونے والے میچز بھی کراچی میں ہی کروانے کی تجویز سامنے آئی ہے، لیکن پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ تمام فرنچائز مالکان کے ساتھ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔پی ایس ایل کے…
ٹڈے کےکان سے روبوٹ کی سماعت کا پہلا کامیاب تجربہ
تل ابیب: دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اور دلچسپ تجربہ کیا گیا ہے جس میں مردہ ٹڈے کے کان کو استعمال کرتے ہوئے ایک روبوٹ کو سماعت کے قابل بنایا گیا ہے۔
تل ابیب یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس دلچسپ تجربے میں ٹڈے کا کان باقاعدہ روبوٹ سے جوڑا…
پھلوں کی تازگی اب لیزر پلازمہ سے معلوم کیجئے
ٹوکیو: کسان سے لے کر خریدار تک کسی بھی پھل کی تازگی کی تصدیق ایک مشکل عمل ہوتا ہے۔ لیکن اب جاپان میں شائبورا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایس آئی ٹی) نے بالخصوص آم کی تازگی معلوم کرنے کا جدید ترین سسٹم تیار کیا ہے۔
اس عمل میں پھل کو…
خبر کے مطابق – 3 مارچ 2021 | سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف ہار گئی
https://www.youtube.com/watch?v=MB3zorrASJ4
سینیٹ انتخابات پر شبلی فراز کا رد عمل | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=ScQGIZPpLGY
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 177 رنز کا ہدف
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔کوئٹہ…
سندھ میں اپ سیٹ، پی پی نے ایک نشست زیادہ جیت لی
پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے بعد سندھ میں بھی سینیٹ الیکشن2021ء میں اپ سیٹ کردیا۔سندھ میں پیپلز پارٹی نے ایک اضافی نشست اپنے نام کرلی، 99 ارکان کی موجودگی میں جنرل سیٹ پر اس کی 4 نشستیں بنتی تھیں مگر اس نے 5 پر کامیابی حاصل…
عمران خان اکثریت کھو بیٹھے، مولانا فضل الرحمٰن
اپوزیشن اتحاد ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم امیدوار یوسف رضا گیلانی کو اسلام…
آج سندھ میں کورونا کے 225 نئے مریضوں کی تشخیص، 16 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9025 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 225 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 اموات ہوئیں،…
یونان میں شدید زلزلہ، متعدد رہائشی اور اسکول کی عمارتوں کو نقصان
یونان میں 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، زلزلے سے متعدد رہائشی اور اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔زلزلے کا مرکز یونان کے شہر لاریسا کے نزدیکی قصبے میں زیر زمین دس کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا…
عمران خان کو اپنوں تک نے ووٹ دینے سے انکار کیا، مریم نواز
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اپنے لوگوں نے انہیں ووٹ دینے سے انکار کردیا۔اسلام آبا د سے جنرل نشست پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا…
وزیراعظم عمران خان جلد ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔اسلام آباد کی جنرل سیٹ پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وفاقی وزراء نے بڑی تعداد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر…
سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کی جیت میں ٹاس کا اہم کردار
سندھ میں سینیٹ انتخابات کے دوران قسمت کی دیوی بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر مہربان رہی، جہاں پیپلز پارٹی کی جیت میں ٹاس نے بھی اہم کردار ادا کیا۔پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے فیصل…
حکمران اتحاد کے 16 ووٹ کیسے کم ہوگئے؟
اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر حکمران اتحاد کے 16 ووٹ کیسے کم ہوگئے؟قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 180 ارکان تھے جبکہ اس کے امیدوار حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر اپوزیشن اتحاد کے پاس 160 ارکان تھے مگر ان…
اسفندیار ولی خان کی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے سینیٹر منتخب ہونے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم…
وزیراعظم اور ان کی ٹیم مستعفی ہوجائے، عبدالغفور حیدری
سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے کامیاب ہونے والے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جے یو آئی (ف)…
حفیظ شیخ شکست کے بعد جلد غائب ہوجائیں گے، محمد زبیر
سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج عمران خان کو گھر بھیجنے کی طرف پہلا قدم ہے۔سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان کے بعد میڈیا…