جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نا اہلی کی کارروائی روکنے سے متعلق فیصل واؤڈا کی فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اور 16 مارچ کو تفصیلی جواب طلب کرلیا، عدالت نے…

لیاری، فائرنگ سے چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک چینی شہری سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ لیاری میں شاہ عبداللطیف بھٹائی روڈ پر کمیلا اسٹاپ کے قریب پیش آیا، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔…

بین اسٹوکس کا بھارت میں وزن کم ہوجانے کا انکشاف

انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے بھارت میں وزن کم ہوجانے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا وزن حیران کُن طور پر کم ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا حیران کن طور پر وزن کم…

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل لارڈز میں نہیں ہوگا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل 18 سے 22 جون تک لارڈز لندن میں شیڈول ہے، وینیو کی تبدیلی کا اعلان جلد ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کوویڈ 19 کی وجہ…

سعید غنی نے سرفراز احمد کو کس چیز کی نشاندہی کرائی؟

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو فاسٹ بالر شاہنواز ڈاھانی کے نام سے متعلق نشاندہی کرائی ہے۔سرفراز احمد نے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ملتان سلطانز کی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز ڈاھانی کے دادو…

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمت بڑھانے کی منظوری کابینہ آج دے گی

وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 30 روپے فی کلو اضافے کی منظوری وفاقی کابینہ سے آج لی جائے گی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ اقتصادی…

گیلانی کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست، سماعت آج ہوگی

اسلام آباد سے سینیٹ کا الیکشن جیتنے والے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کے لیے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت آج ہوگی، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا۔ پی ٹی آئی نے کیس کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی۔پی ٹی آئی کی جلد سماعت کی…

عوام ناراض اور ارکان اسمبلی کے بھی تحفظات ہیں، غلام سرور

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ عوام بھی ہم سے ناراض ہیں اور ارکان اسمبلی کے بھی کچھ تحفظات ہیں، مگر ہم حکومت کے ساتھ ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بات چیت کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی…

ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری رہا، ایک اور سمن جاری

ایران میں گرفتار ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زغاری ریٹکلف کو رہا کر دیا گیا۔نازنین زغاری کو رہائی کے بعد ایک اور الزام میں عدالت کا سمن جاری کردیا گیا، انہیں 14 مارچ کو طلب کرلیا۔ایرانی نژاد برطانوی خاتون کو 2016ء میں ریاست کے خلاف…

ایم کیو ایم کا نشتر پارک میں جلسے کا اعلان

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول کی صدارت میں پارٹی ذمے داران کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خالد مقبول نے پارٹی کے یوم تاسیس پر 18مارچ کو نشتر پارک میں جلسے کا اعلان کیا۔یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا…

ٹی 20 ورلڈ کپ، آئی سی سی غیریقینی صورتحال سے دوچار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شیڈول کے مطابق ہو گا یا نہیں، آئی سی سی غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے۔بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سی ای او کا کہنا ہے کہ امکانات ہیں کہ چیزیں پلان کے مطابق نہ ہوپائیں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں جو غلطیاں…

الیکشن کمیشن نے یوسف گیلانی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم اور نو منتخب سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے متعلق حکمران جماعت تحریک انصاف کی جلد سماعت کی درخواست منظور کرلی ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب و دیگر کی یوسف…

تیرہویں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی

تیرہوں قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ کل سے کراچی میں شروع ہوگی۔ ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ میں اب 19 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ کورونا وائرس وبا کے دوران ہونے والے ٹورنامنٹ میں 400 سے زائد پلیئرز اور آفیشلز بغیر…

سینیٹ انتخابات میں حکومت کے 17 ووٹ ٹوٹے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں انہیں ملنے والے17 ووٹ ٹوٹے ہیں۔شیخ رشید نے ایک انٹرویو کے دوران  کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ٹوٹنے والے ان 17 ارکان کے نام معلوم ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سینیٹ انتخاب میں خرید و…

قومی اسمبلی اجلاس اور اعتماد کا ووٹ دونوں ہی غیر آئینی تھے، فضل الرحمٰن

اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 6 مارچ کا قومی اسمبلی کا اجلاس اور وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کے ووٹ کو غیر آئینی قرار دیدیا۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم نے…

اویس نورانی اور قمر زمان کائرہ کے درمیان مکالمہ

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں سربراہ جے یو پی شاہ اویس نورانی اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ کے درمیان  مکالمہ ہوا۔اویس نورانی نے کہا کہ صدر کے انتخاب میں اپوزیشن جماعتوں نے فضل الرحمان کوسپورٹ کیوں…