پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کیلئے یوسف رضا گیلانی کو امیدوار نامزد کردیا
اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ سربراہی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ…
الیکشن کمیشن کا کردار متنازع، ہماری پٹیشنز کو کسی خاطر میں نہیں لایا گیا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے ابھی سے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آنا شروع ہوگئی ہیں، پارٹی ترجمان اپوزیشن کے پیسے کے بیانیے کو اجاگر کریں، الیکشن کمیشن کا کردار…
آئی سی سی کی ویمنز ڈے کے موقع پر خواتین کرکٹرز کو مبارکباد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے خواتین کے عالمی دن پر ویمنز کرکٹرز کو مباکباد دی ہے۔کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تین تصاویر پر مشتمل ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔اپنی…
انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا
ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی برقرار رہا۔ انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر کی قدر 4 پیسے کم ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک مبادلہ مارکیٹ ڈالر کی اختتامی قیمت 157 روپے 8 پیسے ہے۔ سندھ صرافہ…
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 786 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر رجحان مثبت رہا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس تقریباً 600 پوائنٹس اضافے سے 46 ہزار 435…
اسلام کسی لڑکی کا جبری نکاح کرنے کا مذہب نہیں ہے، طاہر محمود اشرفی
پاکستان علما کونسل کے چیئرمین اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسلام کسی کو زبردستی مسلمان کرنے یا کسی لڑکی کا جبری نکاح کرنے کا مذہب نہیں ہے۔ اسلام نے ہی عورت کو سب سے اعلیٰ مقام دیا ہے۔سرگودھا میں…
پی ایس ایل التوا: فرنچائز مالکان نے شکایات کے انبار لگادیے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سکس کے ملتوی ہونے کے معاملے پر ہونے والے اجلاس میں فرنچائز مالکان نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے فانچائزز مالکان کی شکایات پر یقین دہانی کرائی جبکہ اس معاملے پر ایک اور…
کیپٹن صفدر نے نیب طلبی کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے نیب لاہور کا 10مارچ کی طلبی کا نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔کیپٹن صفدر نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں 10 مارچ کو بلایا ہے۔رہنما مسلم لیگ ن…
برفانی چیتے کی پہاڑی بکری کے شکار کی ویڈیو جاری
برفانی چیتے کی ہمالیائی پہاڑی بکری کو شکار کرنے کی غیر معمولی ویڈیو ڈبلیو ڈبلیو ایف نےجاری کردی۔ خنجراب نیشنل پارک میں ہمالیائی آئبیکس کا برفانی چیتے نے شکار کیا۔بکری کے شکار کی ویڈیو وائلڈ لائف فوٹوگرافر محمد اسامہ نے ریکارڈ کی…
سندھ میں کورونا سے 10 اموات،101 نئے کیسز
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 مریض انتقال کرگئے جبکہ 101 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 2206 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5950…
ہمیں پارلیمنٹ سے استعفے دینے چاہیں، مولانا فضل الرحمان
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمیں پارلیمنٹ سے استعفے دینے چاہئیں اور استعفے دے کر ساری توجہ تحریک پر دینی چاہیے۔مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا سربراہ اجلاس…
ری پلے – 08 مارچ 2021 | اہم ترقی سے متعلق پی ایس ایل 6 باقی میچ
https://www.youtube.com/watch?v=wdq0RP6qE44
این اے 249 ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی ٹکٹ کے 10 امیدوار سرگرم
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لیے حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ کے لیے کئی لوگ متحرک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی نشست این اے 249 پر پی ٹی…
این ٹی ایس ٹیسٹ دینے پشاور آنے والا بنوں کا طالب علم مبینہ پولیس فائرنگ سےجاں بحق
این ٹی ایس ٹیسٹ دینے پشاور آنے والا بنوں کا طالب علم پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوا، بنوں کے رہائشی تین نوجوان این ٹی ایس ٹیسٹ کے…
چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آنا شروع ہوگئیں، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے لیے ابھی سے ہمارے سینیٹرز کو آفرز آنا شروع ہوگئی ہیں، مجھے پتا ہے کس سینیٹر کو کیا آفر آئی، پیسہ صرف اسلام آباد نہیں خیبر پختونخوا میں بھی چلا۔پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں…
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات کے موقع پر افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی…
پینگوئن کے پیچھے کِلر وہیلز پڑ گئیں، سیاحوں نے جان بچالی
جانور اپنی خوراک کی ضروریات کو دوسرے جانوروں کو کھا کر ہی پورا کرتے ہیں اور اسی طرح یہ نظام بھی چل رہا ہے، لیکن کبھی کبھی بڑے جانور اپنی خوراک حاصل نہیں کر پاتے کیوں کہ ان کی پہنچ سے ان کا شکار نکل جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک…
سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ، ایمل ولی خان
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان نے سینیٹ الیکشن میں سپورٹ کرنے پر جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا ہے۔پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ہمارے 12 ارکان تھے پھر ہمارا سینیٹر کامیاب…
خواتین صحافیوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ خواتین صحافیوں نے قلم کی قوت سے آزادی صحافت کی درخشاں روایات کو برقرار رکھا ہے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خواتین صحافیوں نے اپنی…
ملک بھر کے ساتھ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عورت مارچ کا انعقاد
خواتین کو با اختیار بنانے سے متعلق شعور اجاگر کرنے کےلیے ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں عورت مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ ملک کے مختلف شہروں کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی عورت…