ڈان نیوز کی صبح 9 بجے کی سرخیاں | افغانستان میں بھارت کا ڈبل گیم بے نقاب | 11 جولائی 2021
https://www.youtube.com/watch?v=r7UzJdmePWI
پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، صدر مملکت
کراچی: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ افسوس ہے ماضی میں پانی کی بچت کے لئے کراچی میں کوئی منصوبہ تشکیل نہیں دیا گیا ، ملک کی ترقی کو شہر قائد کراچی کی ترقی سے منسلک ہے، ہم لوگوں کی پریشاں حالی کو نظر انداز نہیں کرسکتے۔
تفصیلات…
انڈر 23 فٹبال چیمپئن شپ: اسلام آباد ٹائیگرز اور خیبر ایگلز سیمی فائنل میں
اسلام آباد ٹائیگرز اور خیبر ایگلز نے قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی جبکہ بلوچستان بازیگر اور کے پی کے فالکنز کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔کنج فٹ بال گراؤنڈ ایبٹ آباد میں تیسرے کوارٹر فائنل میچ…
آج سندھ میں کورونا کے 1118 نئے کیسز کی تشخیص، 8 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15998 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں 1118 نئے کیسز سامنے آئے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے…
29ویں سندھ اسنوکر کپ کا ٹائٹل فیضان احمد نے جیت لیا
سندھ اسنوکر کپ کا ٹائٹل فیضان احمد نے جیت لیا، انھوں نے فائنل میں سلطان محمد کو دو کے مقابلے میں چھ فریم سے شکست دے دی۔ایونٹ کے اختتام پر کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر شارق ووہرہ نے کیوسٹس میں انعامات تقسیم کیے۔کراچی کے مقامی کلب میں…
اسلام آباد: طلبا میں کورونا کی تشخیص، ماڈل کالج اور اکیڈمی تاحکم ثانی بند
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ماڈل کالج اور اکیڈمی کے 14 طلبا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کورونا وائرس کے کیسز آنے کے بعد کالج میں تدریس کا سلسلہ معطل کردیا گیا۔ماڈل کالج فار بوائز ایف ایٹ تھری، پی ڈبلیو ڈی میں کیمپس اکیڈمی…
بنوں میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 3 پولیس اہلکار زخمی
بنوں کے علاقے غوری والہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت پولیس وین میں سوار اہلکار گشت پر تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل…
عابد شیرعلی کی فیملی کو ان کی ضرورت ہے تو وہ پاکستان نہیں آسکتے، سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عابد شیر علی کی فیملی کو ان کی ضرورت ہے تو وہ پاکستان نہیں آسکتے، عابد شیر علی پاکستان آئے تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، ان کا جرم نواز شریف سے وفا کرنا ہے۔فیصل آباد میں میڈیا…
یورو کپ فائنل سے قبل انگلینڈ کے شہریوں کا جوش و خروش عروج پر
لندن میں یورو 2021 کے فائنل ٹاکرے سے قبل شہریوں کا جو ش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے ،وہاں مقیم پاکستانیوں نے بھی اہلِ خانہ کے ہمراہ میچ دیکھنے کا پروگرام بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج شام سے ہی لندن کی سڑکیں سنسان ہونے لگیں۔ لندن کی…
’طالبان کی واپسی‘ انڈیا، ایران اور ترکی کے مفادات پر کیسے اثر انداز ہوسکتی ہے؟
افغانستان میں ’طالبان کی واپسی‘ انڈیا، ایران اور ترکی کے مفادات پر کیسے اثر انداز ہوسکتی ہے؟دلنواز پاشابی بی سی نامہ نگار ، دہلیایک گھنٹہ قبل،تصویر کا ذریعہ@DrSJaishankarطالبان کی جانب سے افغانستان کے متعدد علاقوں پر قبضے کے حوالے سے سامنے…
کوپا امریکا فائنل: فتح کے بعد نیمار کی میسی کے گلے لگ کر رونے کی ویڈیو وائرل
جنوبی امریکی فٹبال ٹورنامنٹ کوپا امریکا 2021 کے فائنل کے بعد لیونل میسی کی جانب سے نیمار جونیئر کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ایک روز قبل میسی کی ارجنٹائن نے نیمار جونیئر کی برازیل کو کوپا امریکا کے فائنل میں 0-1 سے شکست دے کر ٹائٹل…
جعلی تبدیلی اور مافیا ازم کشمیر میں باہر نکلنے کی جرات نہیں کر رہا، عظمٰی بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری راجکماری"ٹھگ انسٹیٹیوٹ" کو آزاد کشمیر میں بے نقاب کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ…
خاتون بھارتی کرکٹر ہرلین دیول کے کیچ کے سوشل میڈیا پر چرچے
بھارتی خاتون کرکٹر ہرلین دیول کے انگلینڈ کے خلاف میچ میں لیے ایک بہترین کیچ نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ بھارتی ویمن ٹیم کی انگلینڈ ویمن ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے، جہاں اسے پہلے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش سے…
عمران خان جب کشمیر کا رخ کریں تو اپنا نامہ اعمال ہاتھ میں لائیں، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان جب کشمیر کا رُخ کریں تو اپنا نامہ اعمال ہاتھ میں لائیں، کشمیری پوچھیں گے دو منٹ کی کشمیری اختیار کی تھی، وہ کس دن ٹوٹے گی۔ہٹیاں بالا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے…
رائیونڈ میں بیٹوں نے جائیداد کے لیے باپ کو اغوا کرلیا
رائیونڈ میں بیٹون نے جائیداد کے لیے باپ کو اغوا کرلیا، 15 پر کال کے بعد ڈولفن اہلکاروں نے مغوی کو بازیاب کروالیا۔ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ تین بیٹوں نے اپنے باپ کو اغوا کرکے اسے ایک مکان میں رکھا ہوا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن…
مظفرگڑھ: پولیس موبائل کی ٹکر سے جاں بحق شخص کے ورثاء کا پولیس پر قتل کا الزام
مظفر گڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں ڈاکو سمجھ کر پولیس نے موبائل سے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، دوسری جانب مقتول کے بیٹے نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے اس کے والد کو…
ڈسرا رخ – 11 جولائی 2021 | آزادکشمیر الیکشن کون جیتے گا؟ | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=tReuQD8-TXc
پنجابی شاعر استاد دامان۔ بی بی سی یو آر ڈی یو
https://www.youtube.com/watch?v=L-8a9AITm50
طالبان نے ملک کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا، امریکی میڈیا
ایک امریکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان تباہی کے دہانے پر ہے، طالبان نے ملک کے شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ویب سائٹ نے لکھا کہ طالبان نے حالیہ دنوں میں ڈرامائی کامیابیاں حاصل کی ہیں، کئی مقامات پر طالبان کو مذاحمت کا سامنا بھی…
بھارت کے پاس افغانستان سے بھاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، شیخ رشید
وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس افغانستان سے بھاگنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، بھارت کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کے لیے آج بھی عالمی برادری کے ساتھ ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ…