جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے۔شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت حلیم عادل شیخ کو نااہلیوں کی نشاندہی کرنے پر سز ادے رہی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ میں…

چیئرمین نیب کا چینی سبسڈی اسکینڈل سے مستفید ہونے والوں کیخلاف کارروائی کا اعلان

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چینی پر غیر قانونی سبسڈی لینے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد چیئرمین نیب کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اس موقع پر مبینہ شوگر سبسڈی اسکینڈل…

مریم نواز کا ایک ہفتے کیلئے اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سینیٹ الیکشن اور لانگ مارچ کے حوالے سے ایک ہفتے کے لیے اسلام آباد میں ڈیرہ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔مریم نواز 26 فروری تا 3 مارچ اسلام آباد میں قیام کریں گی اور اس دوران سینیٹ الیکشن کو…

سینیٹ الیکشن: عثمان بزدار اور پرویز الہٰی کو بریفنگ، مونس الہٰی کا نمبر گیم پورا کرنے کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔سینیٹ کے انتخابی معرکے کے حوالے سے ہونی والی ملاقات میں وزیر قانون راجا بشارت اور ایم این اے…

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 3 پیسے کم ہوگئی

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر 3 پیسے کم ہوئی ہے۔ڈالر کی قدر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر 159 روپے 6 پیسے ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا ،گھی، آئل کی قیمتیں بڑھانےکا نوٹیفیکیشن…

حلیم عادل پر جیل میں پیپلز پارٹی کے 50 غنڈوں نے حملہ کیا، علی زیدی

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل پر جیل میں پیپلز پارٹی کے 50 غنڈوں نے حملہ کیا۔ علی زیدی نے آئی جی سندھ، سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ میں وزیراعظم آفس…

ہر ضلع کی ایک یونیورسٹی میں رحمت اللعالمین ﷺچیئر قائم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےاعلان کیا ہے کہ حضرت محمد ﷺ کی شخصیت، سیرت اور کردار کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے ہر ضلع کی ایک یونیورسٹی میں رحمت اللعالمین ﷺ چیئر قائم کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں رحمت…

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ

ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 10 ہزار 750 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے…

پی ایس ایل 6: حفیظ اور فخر کی شاندار بیٹنگ، قلندرز کی گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان اور محمد حفیظ کی شاندار بلے بازی کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور قلندرز کے تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ اور جارح مزاج فخر زمان نے 179 رنز کا…

ینگون: ہزاروں مظاہرین کافوجی بغاوت کیخلاف مارچ

میانمار میں فوجی بغاوت کےبعد احتجاج کا سلسلہ جاری  ہے، ینگون میں ہزاروں  مظاہرین فوجی بغاوت کیخلاف مارچ کر رہےہیں۔ینگون میں حکام کی جانب سے مظاہرین کو دھمکی دی گئی ہے کہ پرتشدد مظاہروں میں جان بھی جاسکتی  ہے اس کے باوجود ہزارو ں مظاہرین…

نائیجیریا : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

نائیجیریا میں فوجی طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ نائیجیریا میں فوجی طیارہ ابوجا ایئرپورٹ سے 10کلو میٹر دور انجن فیل ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔طیارہ حادثے…

پنجاب : اسکالر شپ پروگرام کیلئے1 ارب روپے مختص

پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلبہ کے اسکالرشپ پروگرام کے لیے ایک ارب روپے مختص کر دیے گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے جس کے تحت ہونہار اور مستحق طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جائیں گی۔اسکالر…

دبئی: کوروناوائرس کے ایک سال بعد گلف فوڈ کا انعقاد

دبئی میں کورونا وائرس کے ایک سال بعد گلف فوڈ 2021 کا  آغاز ہوگیا ہے۔گلف فوڈ کے 26 ویں ایڈیشن میں’میڈ ان پاکستان‘ پاکستان میں بنائی جانے والی مصنوعات بھی پیش کی جارہی ہیں۔ 5روز تک جاری رہنے والی اس تقریب میں 85 ممالک حصہ لے رہے ہیں جبکہ…

بلی نویں منزل سے نیچے کر گئی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بلی کو سیدھی دیوار پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دیوار پر بلی کو چڑھتا ہوا دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل سے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کیا۔بلی نویں منزل تک چڑھی تھی کہ اسی دوران وہ…

1 منٹ میں 24 کین کھولنے کا ریکارڈ

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے ایک منٹ میں دانتوں سے سب سے زیادہ کین کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 32 سالہ شخص نے ایک منٹ میں 24 کین دانتوں کی مدد سے کھول کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ایک منٹ میں گیارہ کین…

متحدہ عرب امارات: 5روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش جاری

متحدہ عرب امارات میں 5 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش جاری ہے، نمائش میں 50 سے زائد ممالک کی 900 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔15ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش کا آغاز   ابوظبی میں گذشتہ روز ہوا،چین سمیت دنیا کی ٹاپ ملٹری کمپنیاں  جدید ترین …

تیزانیہ: صدر کا کئی ماہ بعد ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی کا اعتراف

  تنزانیہ کے صدر نے کئی مہینوں بعد بالآخر قبول کرلیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز موجود ہیں۔تنزانیہ کے صدر کا دعویٰ تھا کہ ملک میں دعاؤں کے ذریعے کوروناوائر س کو شکست دی جاچکی ہے۔دوسری جانب سربراہ  عالمی ادارہ صحت نے صورتحال کو…

زرداری کا گیلانی کی کامیابی کا دعویٰ خرید و فروخت کی آلودہ سیاست پر مہرثبت کررہا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ پارلیمان میں اقلیت کے باوجود زرداری کا گیلانی کی کامیابی کا دعویٰ خرید و فروخت کی آلودہ سیاست پر مہرثبت کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں اگر…