سندھ میں آج کورونا سے 5 افراد کا انتقال، 232 نئے کیسز
سندھ میں آج کورونا وائرس کے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جبکہ صوبے بھر میں 232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید…
انفوکس – 14 مارچ ، 2021 | کیا PDM استعفے دینے کے لئے "رسک" لے گا؟
https://www.youtube.com/watch?v=LAISiZwXYLs
کورونا مریضوں میں اضافہ جاری، 2600 نئے کیسز رپورٹ
پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 2ہزار 664افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ مزید 32…
ورلڈ اکنامک فورم کا پاکستان کی ماحول دوست کوششوں کا اعتراف
عالمی ادارہ ورلڈ اکنامک فارم نے پاکستان کی جانب سے کی گئی ماحول دوست کوششوں کی تعریف کردی۔
ورلڈ اکنامک فارم نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان تین طرح سے اپنے مستقبل کو سرسبز کررہا ہے۔ پاکستان…
نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں، مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ( پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نیب کی انتقامی کارروائیاں جعلی حکومت کے اقتدار کو نہیں بچا سکتیں ۔
اپنے ایک بیان میںپی…
ڈان نیوز 9 بجے کی سرخیاں | پی ڈی ایم نے مولانا فضل الرحمن ، شبلی فراز کو دھوکہ دیا 14 مارچ 2021
https://www.youtube.com/watch?v=PP6CH2sdjic
نثار کھوڑو نے چیئرمین سینیٹ الیکشن ایک بوڑھے کا غلط فیصلہ قرار دیدیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو کرسی پر بیٹھے ایک بوڑھے کا غلط فیصلہ قرار دیدیا۔نواب شاہ میں پریس کانفرنس کے دوران نثار کھوڑو نے کہا کہ مصنوعی حکومت اداروں کو استمال کر رہی ہے۔اُن کا…
پی ڈی ایم مولانا کو بیوقوف بنارہی ہے، پرویز خٹک
وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم مولانا کو بیوقوف بنا رہی ہے، مولانا کو عقل آجانی چاہیے کہ پی ڈی ایم کی صدارت چھوڑ دیں، کل یہ دھرنے کے لیے آئے تو مولانا کو آدھے راستے میں چھوڑ جائیں گے۔ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اپوزیشن…
گجرات کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن بیڈز کی کمی نہیں، انتظامیہ
گجرات کے عزيز بھٹی شہید اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے آکسیجن بیڈز کی کوئی کمی نہیں ہے۔اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد غوری نے کہا کہ کورونا مریضوں کے لیے مختص ایک سو گیارہ آکسیجن بیڈز میں سے پچاس اب بھی خالی ہیں۔ سب سے زیادہ…
صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہیں، رضا ربانی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی ہمارا نہیں کسی اور کا تحفہ ہیں۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پریزائيڈنگ آفسیر کو آخری لمحات میں سامنے لایا…
پشاور: تھانا غربی میں مبینہ پولیس تشدد سے 14 سالہ طالبعلم جاں بحق
پشاور کے تھانہ غربی میں مبینہ پولیس تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحق ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو اسلحہ تاننے پر گرفتار کیا گیا، اس نے حوالا ت میں گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔لڑکے کے والد خیال اکبر کا پولیس پر الزام لگاتے…
چیئرمین سینیٹ الیکشن، اپوزیشن نے جان بوجھ کر ووٹ خراب کیے، اسد قیصر کا دعویٰ
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن ارکان نے جان بوجھ کر ووٹ خراب کیے۔صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن ارکان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) امیدواروں کو ووٹ نہیں…
شادی کی تقریب میں نوٹوں کی بارش ویڈیو وائرل ہوگئی ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=JhXjRkmcs1w
قبائلی علاقوں پر زبردستی قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے، افراسیاب خٹک
سینئر سیاستدان اور سابق سینیٹر افراسیاب خٹک نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں پر زبردستی قبضہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔پشاور میں قبائلی سیمینار سے خطاب میں افراسیاب خٹک نے مطالبہ کیا کہ قبائلی تنازعات کے حل میں مقامی عمائدین کو ساتھ بٹھایا…
ملک میں تعلیم و صحت کی ترقی ضروری ہے، صدر
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اگر ملک میں تعلیم اور صحت کا اہتمام کرلیا جائے تو کچھ برسوں میں پاکستان ترقی یافتہ ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔ کراچی میں سلیم حبیب یونی ورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران عارف علوی کا کہنا تھا کہ ملک میں آن…
ایم کیو ایم پاکستان کا یوم تاسیس 25 مارچ کو ہو گا
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کا 37 واں یوم تاسیس 18 کے بجائے 25 مارچ کو ہوگا۔کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس ہوا جس میں یوم تاسیس کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل…
ایران سے آیا ریت کا طوفان چاغی پہنچ گیا
ایران سے آنے والا ریت کا طوفان چاغی کی تحصیل تفتان پہنچ گیا، طوفان کے باعث حدنظر صفر ہوگئی۔طوفان کے آج دالبندین اورنوشکی کے علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے۔صورتحال سے نمٹنے کے لئے پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔بشکریہ جنگ;} a…
لاہور، گجرات، راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
برطانیہ سے آئے کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب میں پنجے گاڑ لیے، لاہور کے 16، گجرات کے 17اور راولپنڈی کے 4 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون بارہ بجتے ہی شروع ہوگیا۔ پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے تک کھلیں گی، انتہائی…
لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا
لاہور چیئرنگ کراس مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا۔ پنجاب بھر سے آئی ہوئی ہیلتھ ورکزر سڑک پر ہی سوگئیں۔ ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا جائے۔ دھرنے پر بیٹھی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے…
کوئٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش
کوئٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد کوئٹہ کے متعدد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔بلوچستان کے علاوہ شمالی وزیرستان میں بھی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد، پنجاب کے بالائی علاقوں، خیبر…