جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بابر اعظم اپنی برق رفتار اننگز پر کیا کہتے ہیں؟

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف تاریخی فتح اور ایک روزہ کرکٹ کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن لینے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔بابراعظم نے تیسرے ٹی 20 میں جنوبی افریقا کے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 122 رنز کی برق رفتار اننگز…

کراچی میں تحریک لبیک کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

کراچی میں  تحریک لبیک کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن  کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے 150 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں شرپسندی اور ہنگامہ آرائی کرنے والے شامل ہیں۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ…

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ اننگز کھیل کر ایک قومی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔ انھوں نے جنوبی افریقہ کے 204 کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان کے ہمراہ 197 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس…

کے پی میں 10 سال تک کے بچوں میں کورونا کیسز 4.3 فیصد ہوگئے

خیبرپختونخوا میں بچے بھی کورونا وائرس  کی لہر کی لپیٹ میں آنے لگے تیسری لہر کے دوران 10 سال تک کے بچوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح سوا چار فیصد تک پہنچ گئی، دوسری جانب ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ کے پی کا کہنا ہے کہ برطانوی وائرس تیزی سے بچوں کو…

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پر پابندی کی سمری وزیراعظم کو ارسال کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک لبیک پر پابندی کے لیے کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے رائے لیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل تک کابینہ ارکان کی رائے لینے کے بعد پابندی…

بابر اعظم کے ساتھ لمبا کھیل کر مزہ آگیا، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کو آج کپتان بابراعظم کے ساتھ لمبا کھیل کر مزہ آگیا۔جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے اوپنر نے اگلا میچ بھی جتنے کی نوید سنادی۔سنچورین میں میڈیا…

حافظ آباد: دانش اسکول میں 6 ٹیچرز اور 10 طالبات میں کورونا کی تصدیق

حافظ آباد کے دانش اسکول میں 6 ٹیچرز اور 10 طالبات میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کا کہنا ہے کہ دانش اسکول 24 اپریل تک بند کردیا گیا۔اسکول بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ضلع بھر…

ٹی ایل پی کے لوگوں نے پولیس اہل کاروں کو اغوا کرنا شروع کردیا،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لوگوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنا شروع کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی ملک میں بے امنی پھیلارہی ہے، پاکستان ایسا ملک نہیں کہ ایمبولنس بھی نہ چل سکے۔اپنے بیان میں…

محمد رضوان نے روزے کی حالت میں 73 رنز کی اننگز کھیلی

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے روزے کی حالت میں میچ کھیلا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرکٹ کے نامور ماہر شماریات مظہر ارشد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس راز سے پردہ اٹھایا۔ انھوں نے لکھا کہ محمد رضوان نے 47…

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔وادی کوئٹہ میں صبح سے موسم ابرآلود تھا تاہم سہ پہر کے وقت سے شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے جاری رہی۔گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی…

عمان میں رات کے وقت باہر نکلنے پر پابندی، تجارتی سرگرمیاں بند

خلیجی ریاست عمان میں رمضان المبارک کے دوران تمام تجارتی سرگرمیوں اور لوگوں کی نقل و حرکت پر رات کے اوقات میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رواں سال رمضان المبارک کے دوران مساجد میں افطاری کے انتظامات سمیت عوامی…

پہلی مرتبہ غیر ایشیائی ٹیم کے پاکستان کیخلاف 200 رنز

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے جس کا اندازہ اس کی مضبوط بولنگ سے لگایا جاسکتا ہے۔ 28 اگست 2006 کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلا بین الاقوامی ٹی ٹوئنی میچ کھیلا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔…

وزیراعظم عمران خان اور اُن کی ٹیم غیرسنجیدہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو غیرسنجیدہ قرار دیدیا۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور اُن کی ٹیم غیرسنجیدہ ہے، پنجاب میں بیڈ گورننس اپنے عروج پر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت…

جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے، آپ حکومت کو بزور طاقت بلیک میل نہیں…

وزارت خزانہ نے اگلے بجٹ کا اسٹریٹجی پیپر تیار کرلیا

وزارت خزانہ نے اگلے مالی سال 2021-22 کے لیے بجٹ اسٹریٹجی پیپر تیار کرلیا ہے۔دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کا حجم 46 ہزار ارب سے بڑھا کر 52 ہزار ارب روپے مقرر کیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق سال…

ریکارڈ 204 رنز کا ہدف حاصل، پاکستان تیسرے T20 میں کامیاب

پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری اور محمد رضوان کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ریکارڈ ہدف عبور کرتے ہوئے 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 204 رنز کا ہدف 18ویں…

سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے 3 ملزمان گرفتار، نیب

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سندھ ٹریکٹر سبسڈی میں کرپشن کے تین ملزمان کو  گرفتار کرلیا ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں آفتاب احمد ، غلام سرور اور تارا چند شامل ہیں، آفتاب احمد محکمہ زراعت سندھ میں…

آئی جی پنجاب اسپتال پہنچ گئے، زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی

آئی جی پنجاب انعام غنی زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچ گئے۔آئی جی پنجاب نے جناح اسپتال کا دورہ کیا اور زخمی افسران و اہلکاروں کی عیادت کی۔انعام غنی نے اس موقع پر زخمی افسران و اہلکاروں کو امدادی چیک دیے اور پھول پیش…

قصور: مذہبی جماعت کے مظاہرین کے خلاف ضلع بھر میں کارروائی، پولیس

قصور میں مذہبی جماعت کے مظاہرین کے خلاف ضلع بھر میں کارروائی کی گئی جس کے بعد فیروز پور روڈ مین بائی پاس کو کھول دیا گیا اور ٹریفک بھی  بحال ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملاں والا بائی پاس پر یک طرفہ ٹریفک بحال ہوگئی۔ ذرائع الیکشن کمیشن کا…

علی نواز اعوان اور احسن اقبال کی کیپیٹل ٹاک میں تکرار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان اور مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کی جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں تکرار ہوگئی۔احسن اقبال نے علی نواز اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے جونیئر ہیں، اس طرح باتیں نہ کریں، آپ…