لاہور میں اسکولز کی بندش کا فیصلہ مسترد
لاہور میں پرائیوٹ اسکولز مالکان کی تنظیم نے کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی بندش کے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔نجی تعلیمی اداروں کے مالکان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ سال بھی انہی دنوں لاک ڈاؤن سے بچوں کا نقصان ہوا اور اب دوبارہ…
ساتوں سینیٹرز نے جان بوجھ کر نام پر مہر لگائی تھی، پی ڈی ایم ذرائع
چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے کی اندرونی کہانی جیو نیوز نے پتا چلا لی، پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ساتوں سینیٹرز نے جان بوجھ کر نام پر مہر لگائی تھی۔ذرائع کے مطابق پی پی پی اور پی ڈی ایم کے جن 7 سینیٹرز کے…
سعودی عرب میں آسمان سرخ ہو گیا
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ریت کا طوفان آیا، جس کی وجہ سے آسمان سرخ ہوگیا۔ریت کے طوفان کی وجہ سے آسمان سرخ ہوا جبکہ حد نگاہ صفر ہوگئی تھی۔مقامی حکام نے حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے شہریوں کو نقل و حرکت میں احتیاط رکھنے کی ہدایت کی…
زیرہ پانی کے کرشماتی فوائد
زیرہ سوزش سے بچنے والے اینٹی آکسیڈینٹس سے مالا مال ہے اور یہ اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹیک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ آپ کو پیٹ کی بہت سی پریشانیوں سے بچا سکتا ہے، ہاضمے کو مضبوط بناتا ہے، متلی اور قبض جیسے مسائل کا خاتمہ کرتا ہے۔ …
کورونا وائرس کی نئی لہر: پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرنے کا حکم
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب میں پابندیوں اور کاروباری…
اسد عمر نے کورونا کی خطرناک صورتحال سے خبردار کردیا
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اور وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کورونا کی پیدا ہوتی خطرناک صورتحال سے متعلق خبردار کردیا۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کا آغاز ہوچکا ہے،اس وقت نصف سے زائد…
عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
وزیراعظم عمران خان نے سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، سول ڈرون اتھارٹی کے قیام کا مقصد ملک میں ڈرون ٹیکنالوجی کا فروغ، ڈویلپمنٹ اور اسے ریگولیٹ کرنا ہے۔سول ڈرون اتھارٹی کے پاس ڈرون ٹیکنالوجی کو ریگولیٹ کرنے کے اختیارات ہوں گے،…
لاہور، قیدیوں کو بیوی کے ساتھ رہنے کی اجازت
محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں کو بیوی کیساتھ جیل کے فیملی ہومز میں رہنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے تحت بیوی کو قیدی خاوند کے ساتھ 3 روز تک رہنے کی اجازت ہوگی، قیدی کا 5 سال تک کا بچہ بھی والدین کے ساتھ رہ سکے گا۔…
حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مریم کو ہوا، شہباز گِل
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے باہر آنے کا سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں ڈاکٹر شہباز گِل نے مسلم لیگ نون پر وار کرتے…
فضل الرحمٰن، نوازشریف اور آصف زرداری میں ٹیلی فونک رابطہ
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست کے بعد پاکستان کی حزب اختلاف کی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تین فیصلہ سازوں نے سر جوڑ لیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن، نوازشریف اور آصف زرداری میں…
ڈان نیوز نے 12 بجے کی شہ سرخیاں | کورونا وائرس کی تیسری لہر قابو سے باہر ہے | 13 مارچ 2021
https://www.youtube.com/watch?v=oovG6E-m3-I
انتخابی اصلاحات پر کیوں اتفاق رائے نہیں ہے | کرو رائے | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=4RHJ3sKhzbs
برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب میں پنجہ گاڑ لیا
برطانیہ سے آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم نے پنجاب میں پنجہ گاڑ لیا، لاہور کے 16، گجرات کے 17 اور راول پنڈی کے 4 علاقوں میں آج رات 12 بجے کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔پنجاب میں پھل، سبزی، دودھ، گوشت کی دکانیں اور بیکریاں شام سات بجے…
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر آ چکی ہے ، ملک میں برطانیہ کی قسم تیزی سے پھیلنے لگی جس کے ساتھ ہی نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پنجاب کے شہر گجرات میں کورونا وائرس کی نئی لہر شدت اختیار کرگئی۔گجرات میں کورونا وائرس کے…
چیئرمین سینیٹ الیکشن: شرمیلا فاروقی نے یوسف رضا گیلانی کو فاتح قرار دیدیا
پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے چیئرمین سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو فاتح قرار دے دیا۔چیئرمین سینیٹ کے انتخابی نتائج میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی شکست کو تسلیم نہ کرتے ہوئے…
لاہور: داتا دربار سمیت تمام مزاروں کو 15 اپریل تک بند کر دیا
لاہور میں کورونا وائرس کے باعث داتا دربار سمیت تمام مزاروں کو 15اپریل تک بند کر دیا گیا ہے۔محکمہ اوقاف کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کی بنا پر کی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔پاکستان میں کورونا…
اسلام آباد: 3 روز میں دیڑھ ہزار سے زائد بزرگوں کو ویکسین لگ گئی
اسلام آباد میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، تین دن کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ایک ہزار 566 بزرگ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے ۔ڈسٹرک ہیلتھ سروسز کے مطابق 12 مارچ کو اسلام آباد کے ویکسینیشن…
ایک ہفتے میں انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے
ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں, ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں ایک روپے 68 پیسے اضافہ ہوا، تازہ دودھ دہی، گھی سمیت 26 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئی،7…
کورونا وائرس کی نئی لہر، گجرات میں15مارچ سے دو ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند
کورونا کی حالیہ لہر نے ضلع گجرات میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں بھی 15مارچ سے دو ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔گجرات میں کورونا کیلئے مختص عزیز بھٹی شہید اسپتال کا وارڈ مریضوں سے…
منڈی بہاؤالدین، باراتیوں پر ہیلی کاپڑ سے نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور
منڈی بہاؤالدین میں شادی کی انوکھی تقریب میں باراتیوں پر ہیلی کاپڑ سے نوٹ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔منڈی بہاؤالدین کے میرج ہال میں آئی بارات میں ہیلی کاپڑ کی انٹری نےفضا میں ہرطرف کرنسی نوٹوں کی بارش کردی۔مقامی شخص کی شادی کی…