جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

رانا ثناء پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوئی

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کا فیصلہ موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا…

اسلام آباد میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار سے متجاوز

وفاقی دارالحکومت کے ضلعی ہیلتھ آفیسر  کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق 24 گھنٹوں میں 11 سے 20 سال کے 84 بچے اور نوجوان کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں، اب تک 11سے 20…

عرفان محسود نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے بھارت کےکھلاڑی روہتاش چوہدری کا گینیزبک عالمی ریکارڈ توڑدیا ۔روہتاش چوہدری نے80 پاونڈوزن کےساتھ ایک منٹ میں 51 پش آپس کئےتھے جبکہ عرفان محسود نے ایک منٹ میں 58 پش اپس کرکے ریکارڈاپنےنام کرلیا۔جنوبی…

پی آئی اے کا مانچسٹر کیلئے اسلام آبادسے دو طرفہ چار اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ریڈ لسٹ میں شامل ہونے پر مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے دو طرفہ چار اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی پروازوں کے ذریعے برطانیہ میں واپسی کے منتظر پاکستانی شہریوں کی واپسی…

فنی خرابی دور، سری لنکن پرواز دوبارہ کولمبو سے کراچی روانہ

سری لنکن ایئر لائن کی پرواز یو ایل 1183 دوبارہ کولمبو سے کراچی روانہ ہوگئی۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق سری لنکن ایئر لائن نے اسی ایئر بس اے 330 کو روانہ کیا ہے جو خرابی کے بعد واپس اتاری گئی تھی۔ فلائٹ یو ایل 1183 نے صبح 9 بجکر 22 منٹ پر…

ملک میں کورونا وائرس کے کُل 58 ہزار 500 مریض زیرِ علاج

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…

کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو کا امکان

کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو کا امکان ہے اور موسم کافی زیادہ گرم رہے گا۔صبح میں درجۂ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دن بھر درجۂ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔کراچی ہیٹ و یو کی لپیٹ میں ہے، آج بھی موسم…

اسد عمر نے برطانیہ کے پاکستان کو ریڈ لسٹ کرنے پر سوال اٹھا دیا

وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے پر سوال اٹھا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیر اسد عمر نے برطانوی فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔برطانیہ نے کورونا وائرس کے باعث…

لیجنڈ سچن ٹنڈولکر جلد صحتیاب ہوجائیں گے: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی کورونا سے جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’لیجنڈ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، اس…

شوگر اسکینڈل: جہانگیر ترین اور بیٹے کی عبوری ضمانت

شوگر اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو عبوری ضمانت مل گئی۔جہانگیر ترین اپنی اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت کے لیے آج لاہور کی سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر خان ترین اور…

ڈسکہ کا فیصلہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ہے، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کا فیصلہ موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ حکومت صرف انتقام پر چل…

بینکنگ کورٹ سے بھی جہانگیر، علی ترین کو عبوری ضمانت مل گئی

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے بھی جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان باپ بیٹے کی درخواستِ ضمانت منظور کی ہے۔بینکنگ کورٹ لاہور کی جانب سے حال ہی…

منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں: جہانگیر ترین

شوگر اسکینڈل میں اپنی ضمانت کروانے والے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں۔لاہور کی بینکنگ کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ 2 دن بعد کچھ ہونا ہوتا ہے، اسے لیک کر کے میڈیا کو…

شعیب اختر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میچ سے متعلق حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے…

فنی خرابی، کراچی آنیوالی ایئرلنکا کی پرواز واپس کولمبو بھیج دی گئی

کولمبو سے کراچی آنے والی سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کو 40 ہزار فٹ کی بلندی پر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے پر طیارے کو دو گھنٹے بعد واپس کولمبو اتار لیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر لنکا کی کولمبو سے کراچی کی فلائٹ یو ایل 1183…

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر وزارتی کمیٹی بنادی، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے معاملے  پر وزرا کی کمیٹی قائم کردی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ چاہتے ہیں بہتر اور اچھی ایڈمنسٹریشن جنوبی پنجاب کے لوگوں کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتی کمیٹی کو ٹاسک دیا ہے…

میچ مکمل نہ کرپانے کا افسوس ہے، امام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے میچ مکمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سنچورین میں میزبان جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا کہ میچ مکمل نہ کرپانے کا افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ کافی عرصے سے…

گولڈ کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں ہاکیاں چل گئیں

گولڈ کپ ہاکی کے سیمی فائنل میچ میں پنجاب اور نیشنل بینک کی ٹیموں میں جھگڑا ہوگیا، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو ہاکیاں دے ماریں۔ہاکی زمین پر چلانی ہے، ایک دوسرے پر نہیں، بلوچستان ہاکی گولڈ کپ سیمی فائنل میں پنجاب اور نیشنل بینک کی ٹیموں میں…

اپوزیشن میں نئی دراڑ، سینیٹ میں اپوزیشن کے دو بلاک بن گئے

اپوزیشن میں نئی دراڑ پیدا ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن سمیت 5 جماعتوں نے سینٹ میں 27 رکنی الگ بلاک بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل 5 جماعتوں کے سینٹ رہنماؤں کے اجلاس میں کیا…

لاہور میں طلبہ کا امتحانات ملتوی کروانے کے لیے مظاہرہ

لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر او اور اے لیول کے طلبہ نے امتحانات ملتوی کروانے کے لیے احتجاج کیا اورنعرے بازی کی۔امتحانات ملتوی کروانے کے لیے طالب علم ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور مال روڈ کو بند کرکے احتجاج کیا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ…