جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے، انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات افغانستان سے اب دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں، امریکا اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔امریکی میڈیا کو انٹرویو میں افغانستان…

ریفرنس کے 68 والیوم ہیں، اتنے کا تو پاور پلانٹ نہیں تھا،وزیر اعلیٰ سندھ

جعلی بینک اکاؤنٹس ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے، اور کہا کہ ریفرنس کے 68 والیوم ہیں، اتنے کا تو پاور پلانٹ نہیں تھا۔احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے جعلی بینک اکاؤنٹس…

پُرامن احتجاج کرنے والوں کو نہیں روکیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ہم پرُامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کرانے والوں کو نہیں روکیں گے، امن و امان کی صورتحال پیداہوئی تو حفاظتی اقدامات کریں گے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ…

ٹسٹپاس نے مونٹی کارلو ماسٹر ٹینس کپ جیت لیا

مونٹی کارلو ماسٹر ٹینس کپ میں اسٹفینوس ٹسٹپاس نے آندرے روبلو کو ہرا کر پہلی بار 1000 ماسٹر کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔فرانس میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں مصر کے اسٹفیفنو سٹسٹپاس کا مقابلہ روس کے آندر ے روبلو سے تھا۔ٹسٹپاس نے پہلا سیٹ…

شہباز شریف ضمانت کیس، ریفری جج کی تقرری کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

لاہور ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کی درخواست ضمانت  کی فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ریفری جج کی تقرری کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور…

نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

نئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔شوکت ترین سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقارمسعود نے ملاقات کی، ملاقات میں سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل بھی موجود تھے۔ ایوان صدر میں نئے وزرا کی حلف برداری کی…

جبل النور ثقافتی مرکز اسی سال زائرین کیلئے کھلے گا

سعودی عرب میں مکہ و مشاعر مقدسہ رائل اتھارٹی کاکہنا ہے کہ جبل النورثقافتی مرکز اسی سال زائرین کیلئے کھول دیا جائے گا۔مکہ و مشاعر مقدسہ رائل اتھارٹی کے مطابق جبل النور ثقافتی مرکز القرآن کریم عجائب گھر، الوحی نمائش اور مختلف سہولتوں سے…

کرکٹر محمد عباس کا رِدھم اور اعتماد کے ساتھ قومی ٹیم میں واپسی کا ٹارگٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم سے نظر انداز کیے جانے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار بولنگ کی ہے۔کرکٹر محمد عباس نے ہیمپشائر کی جانب سے مڈل سیکس کے خلاف میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت چھ وکٹیں لیں…

راجن پور: ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتہ مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ

راجن پور میں کورونا وائرس ایس او پیز کے تحت ہفتہ، اتوار کے بجائے جمعہ، ہفتے کو مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلع میں سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے تحت اتوار کے روز کاروباری سرگرمیاں کھلی…

پنجاب میں ایس او پیز کے ساتھ تدریسی عمل شروع

لاہور سمیت پنجاب بھر کے نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ تدریسی عمل شروع ہوگیا ہے لیکن حاضری نہ ہونے کے برابر رہی ۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں نویں دسویں گیارہویں اور بارہویں جماعت میں تدریسی عمل ایک بار…

تاجر تنظیموں کا علماء کرام کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان

کراچی، لاہور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کی تاجر تنظیموں نے علماء کرام کی جانب سے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ آل کراچی تاجر اتحاد، کراچی تاجر الائنس، کراچی تاجر ایسوسی ایشن، بینکوئٹ ہال ایسوسی ایشن اور…

کرتار پور میں بیساکھی کی تقریبات آج ادا کی جائیں گی

کرتار پور کے دربار بابا گورو نانک پر 322 ویں بیساکھی تہوار کی تقریبات اور رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ واہگہ کے راستے پاکستان آنے والے 818 یاتری پہلی بار دربار میں قیام کریں گے۔ یاتریوں کے استقبال، قیام، سیکورٹی، میڈیکل اور لنگر کی…

پنجاب میں امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں امن وامان کی صورت حال تسلی بخش ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس رینجرز اور دیگر تمام ادارے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ لاہور میں ایک مقام کے علاوہ پنجاب میں…

یورپی فٹبال کو نئے تنازع کا سامنا

یورپی فٹبال کو نئے تنازع کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، 12 بڑے یورپی کلبز نے متوازی لیگ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ یورپین سپر لیگ کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔یوئیفا اور فیفا نے فٹبال کلبز اور پلیئرز کو وارننگ دیتے ہوئے سخت کارروائی کی دھمکی دی اور…

کورونا وائرس سے مزید 73 اموات، مثبت کیسز کی شرح 8فیصد سے زیادہ

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…

سعودی ولی عہد کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

سعودی عرب کے ولی عہد و نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ محمد بن سلمان پانچویں بچے کے باپ بنے ہیں، اس سے قبل ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں تھیں۔سعودی عرب کے ولی عہد و…

کالعدم ٹی ایل پی سے حکومت کی بات چیت چل پڑی ہے، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے حکومت کی بات چیت چل پڑی ہے۔ پہلی میٹنگ پنجاب حکومت نے کی ہے وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے۔وڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بات چیت کا دوسرا مرحلہ صبح شروع ہوگا۔ انہوں نے یرغمال…

گلی کرکٹ ہمیں نیا پن سکھاتی ہے، شعیب اختر

پاکستان کے مشہور سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے کہا ہے کہ انڈور اور گلی کرکٹ ہمیں نئی چیزیں سکھاتی ہے۔شعیب اختر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے بہت ہی شاندار…

عثمان قادر کا مرحوم والد سے بھرپور اظہار محبت

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ میرے عزیز والد آپ میرے اسٹار ہیں۔ میں آپ سے بہت محبت کرتا اور آپ کو یاد کرتا ہوں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک ایسا بھی دن…

لاہور واقعہ، مفتی منیب کی آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل

لاہور واقعے کے خلاف مفتی منیب الرحمٰن نے آج ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کر دی۔کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے لاہور واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان…