جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لیجنڈ سچن ٹنڈولکر جلد صحتیاب ہوجائیں گے: شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کی کورونا سے جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شاہد آفریدی نے سچن ٹنڈولکر کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’لیجنڈ آپ کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں، اس…

شوگر اسکینڈل: جہانگیر ترین اور بیٹے کی عبوری ضمانت

شوگر اسکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کو عبوری ضمانت مل گئی۔جہانگیر ترین اپنی اور بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت کے لیے آج لاہور کی سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر خان ترین اور…

ڈسکہ کا فیصلہ حکومتی تابوت میں آخری کیل ہے، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ این اے 75 ڈسکہ کا فیصلہ موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ یہ حکومت صرف انتقام پر چل…

بینکنگ کورٹ سے بھی جہانگیر، علی ترین کو عبوری ضمانت مل گئی

لاہور کی بینکنگ کورٹ نے بھی جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پانچ، پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ان باپ بیٹے کی درخواستِ ضمانت منظور کی ہے۔بینکنگ کورٹ لاہور کی جانب سے حال ہی…

منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں: جہانگیر ترین

شوگر اسکینڈل میں اپنی ضمانت کروانے والے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں۔لاہور کی بینکنگ کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ 2 دن بعد کچھ ہونا ہوتا ہے، اسے لیک کر کے میڈیا کو…

شعیب اختر کا پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر اور تجزیہ کار شعیب اختر نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میچ سے متعلق حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے…

فنی خرابی، کراچی آنیوالی ایئرلنکا کی پرواز واپس کولمبو بھیج دی گئی

کولمبو سے کراچی آنے والی سری لنکن ایئر لائن کی پرواز کو 40 ہزار فٹ کی بلندی پر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے پر طیارے کو دو گھنٹے بعد واپس کولمبو اتار لیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر لنکا کی کولمبو سے کراچی کی فلائٹ یو ایل 1183…

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر وزارتی کمیٹی بنادی، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے معاملے  پر وزرا کی کمیٹی قائم کردی ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ چاہتے ہیں بہتر اور اچھی ایڈمنسٹریشن جنوبی پنجاب کے لوگوں کو دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتی کمیٹی کو ٹاسک دیا ہے…

میچ مکمل نہ کرپانے کا افسوس ہے، امام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے میچ مکمل نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سنچورین میں میزبان جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں امام الحق نے کہا کہ میچ مکمل نہ کرپانے کا افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ کافی عرصے سے…

گولڈ کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں ہاکیاں چل گئیں

گولڈ کپ ہاکی کے سیمی فائنل میچ میں پنجاب اور نیشنل بینک کی ٹیموں میں جھگڑا ہوگیا، کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو ہاکیاں دے ماریں۔ہاکی زمین پر چلانی ہے، ایک دوسرے پر نہیں، بلوچستان ہاکی گولڈ کپ سیمی فائنل میں پنجاب اور نیشنل بینک کی ٹیموں میں…

اپوزیشن میں نئی دراڑ، سینیٹ میں اپوزیشن کے دو بلاک بن گئے

اپوزیشن میں نئی دراڑ پیدا ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ ن سمیت 5 جماعتوں نے سینٹ میں 27 رکنی الگ بلاک بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیصلہ پی ڈی ایم میں شامل 5 جماعتوں کے سینٹ رہنماؤں کے اجلاس میں کیا…

لاہور میں طلبہ کا امتحانات ملتوی کروانے کے لیے مظاہرہ

لاہور میں چیئرنگ کراس مال روڈ پر او اور اے لیول کے طلبہ نے امتحانات ملتوی کروانے کے لیے احتجاج کیا اورنعرے بازی کی۔امتحانات ملتوی کروانے کے لیے طالب علم ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور مال روڈ کو بند کرکے احتجاج کیا۔طلبہ کا کہنا تھا کہ…

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سقم تھا، اس لیے سپریم کورٹ گئے، عثمان ڈار

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  عثمان ڈار  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں سقم تھا، اس لیے سپریم کورٹ گئے، کسی سطح پر ن لیگ نے پورے حلقے میں ری پولنگ کی بات نہیں کی۔ جیونیوز کے پروگرام  ’آج شاہ زیب خانزادہ  کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے…

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں ووٹ چور پکڑے گئے، رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ  کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ڈسکہ سے متعلق پہلا فیصلہ ہے جس میں ووٹ چور پکڑے گئے۔جیو نیوز کے  پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ  کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ الیکشن…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 127 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچیج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔ اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 300 پر بند ہوا ہے۔ جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 411 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ شیئر بازار میں آج 26 کروڑ…

مریم نواز، ن لیگ ایک بار پھر فردوس اعوان کے نشانے پر

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر مریم نواز اور ن لیگ کو ہدف تنقید بنایا۔لاہور سے جاری بیان میں فردوس اعوان نے مریم نواز کو جعلی راج کماری کہہ کر پکارا اور کہا کہ وہ سرجری کے…

وزیراعظم نے بطور وزیر تجارت بھارت سے درآمدات کی منظوری دی، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا بطور وزیرتجارت درآمدات کی منظوری دینا دو الگ الگ باتیں ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ جب وزیر اعظم نے بھارت سے درآمدات کی منظوری دی اس وقت وہ وزیر تجارت تھے۔مشیر…

کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، طاہر اشرفی

چیئرمین علماء کونسل، صدر دارالافتاء پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔ایک بیان میں حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا کہ مفتی اعظم…

پاکستان جنوبی افریقا میچ، بابر اعظم کب پریشان ہوئے؟

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں فتح کا کریڈٹ بولرز کو دے دیا۔جنوبی افریقا کے خلاف پہلی سنچری بناکر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بابراعظم نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ سیریز پاکستان کے حق میں…

وادی نیلم میں چئیر لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا، 2 افراد جاں بحق

وادی نیلم میں چئیر لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا، نالے میں گر کر دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق وادی نیلم کے علاقے کٹن میں نالے پر لگی چیئر لفٹ کا رسہ ٹوٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں چیئر لفٹ میں سوار دو افراد نالہ کٹن میں جا گرے۔ریسکیو اہلکاروں…