جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سینیٹر رضا ربانی نے دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا

سینیٹر رضاربانی نے سینیٹ کے اختیارات بڑھانے کا مطالبہ کرتا دستور ترمیمی بل 2021 ایوان میں پیش کردیا۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دو ایوانوں کے درمیان اختیارات کی بات ہوتی ہے، قومی اسمبلی کے مقابلے…

پی ڈی ایم نے نوٹس جاری کیا تو ہم بھی نوٹس جاری کریں گے، چوہدری منظور

پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو نوٹس جاری کیا تو وہ پی ڈی ایم پنجاب کے صدر کو نوٹس جاری کریں گے اور پوچھیں گے کہ پنجاب میں لانگ مارچ کی تیاری کیوں نہیں کی گئی ؟چوہدری منظور نے اپنے…

سینیٹ: کوورنا ویکسین سے متعلق اپوزیشن کی قرارداد منظور

سینیٹ میں حکومت کو شکست، کوورنا ویکسین مفت یا اصل قیمت پر فراہمی سے متعلق اپوزیشن کی قرارداد اکثریت سے منظور کرلی گئی۔کورونا سے متعلق قرارداد سینیٹ میں جے یو آئی ف کے کامران مرتضیٰ نے پیش کی ، قرارداد کے حق میں 43 ووٹ آئے جبکہ اس کی…

پنجاب، مادہ جانوروں کے ذبیحے پر پابندی عائد

پنجاب میں مادہ جانوروں کے ذبیحے پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے مادہ جانوروں کو ذبح کرنے پراینیمل ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔محکمہ کورنٹائن پنجاب کے مطابق مارکیٹ میں گوشت کیلئے جانوروں کی دستیابی مشکل ہونے…

وقار یونس نے بھی فخر زمان کے رن آؤٹ پر سوال اٹھا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کے فخر زمان کو آؤٹ کرنے کے لیے جھانسا دینے پر سوال اٹھا دیا۔وقار یونس نے ٹوئٹر پر کوئنٹن ڈی کوک کا جھانسا دے کر فخر زمان کو رن آؤٹ کرنے کے بعد ہنسی کی نشاندہی…

بھارت کو شکست دے کر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ’پاوری‘

پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم بھارت کو 58 رنز سے شکست دینے کے بعد مقبول ٹرینڈ ’پاوری‘ میں شامل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کہتے ہیں کہ ’یہ میں ہوں، یہ میری ٹیم ہے اور بھارت کو شکست دینے کے بعد…

جج آفتاب آفریدی، اہلیہ اور بچوں کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج

صوابی انٹرچینج کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے جج آفتاب آفریدی، انکی اہلیہ اور بچوں کے قتل کیخلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ایف آئی آر میں عبدالطیف آفریدی اور ان کے بیٹے سمیت 8 افراد نامزد کئے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان…

پی ڈی ایم میں تقسیم واضح، ن لیگ، پی پی نے اتحادیوں کے الگ اجلاس بلالیے

سینیٹ کے اجلاس سے پہلے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جماعتوں میں تقسیم واضح نظر آنے لگی ، نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپنے اپنے اتحادیوں کے الگ الگ اجلاس بلالیے۔سینیٹ میں آزاد اپوزیشن کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع…

یہ 3 سال بعد بھی وزیرخزانہ تلاش کر رہے ہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی تین سالہ کہانیوں نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، یہ تین سال بعد بھی وزیرخزانہ تلاش کر رہے ہیں، شخصی سحر سے نکلیں اور آنکھیں کھولیں۔اسلام آباد کی نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے…

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان ملتوی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ گلگت بلتستان موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اپنے دورہ گلگت بلتستان میں  مختلف منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنا تھا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کو گلگت بلتستان…

تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے، گیلانی

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا ایک مقصد تھا کہ آئینی، انسانی حقوق دلائے جائیں، انشاء اللّٰہ اس کے لیے ہم آواز اُٹھاتے رہیں گے، تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اسلام آباد…

اعظم نذیر تارڑ کا الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کرنے کا مطالبہ

سینیٹ اجلاس میں مسلم لیگ نون کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر بنانے کے لیے 5 تحفے بھجوائے گئے، اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر ہمارے دل رنجیدہ ہیں، ہمیں الگ اپوزیشن بینچ الاٹ کیے جائیں۔اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی…

شہریوں کو گھروں میں سہولت فراہم کریں گے، ایکسائز

کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر ایکسائز آفس اسلام آباد کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شہریوں کو گھر جا کر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہری عملے کو گھر بلا کر بھی گاڑی رجسٹر کراسکتے…

ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ 11 اپریل تک کیلئے بند

کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو بھی 11اپریل تک بند کردیا گیا ہے تاہم بٹگرام کیمپس میں کلاسز بدستور جاری رہیں گی۔ہزارہ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اگلے…

کورونا کے 1دن میں 4 ہزار 323 نئےکیسز، مثبت شرح تقریباً10 فیصد

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا کی وباء کے باعث اسپتالوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید4 ہزار 323…

لاہور میں کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آ رہی ہے، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، لاہور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیوپاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر…

چونیاں، پولیس کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد

چونیاں میں پولیس نے گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کیا اور اس سے بدتمیزی بھی کی۔سب انسپکٹر جمیل خان کے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او قصور نے نوٹس لے کر جمیل خان کو معطل کردیا اور واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ…

کراچی، ٹوٹی پائپ لائن سے ٹینکرز مافیا پانی بھرتی رہی

کراچی کے گزری انڈر پاس میں واٹر بورڈ کی ٹوٹی پائپ لائن سے ٹینکرز مافیا پانی بھرتے رہے، پانی کے لیے واٹر ٹینکرز کی لائن لگ گئی۔ ٹینکرز مالکان ہائیڈرنٹس کی بجائے ٹوٹی پائپ لائنوں سے پانی بھرنے لگے، واٹر بورڈ کی لائنوں سے چوری کرنے کے بعد…

سبی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، 3 گرفتار

سبی میں سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشتگرد مارا گیا جبکہ 3 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔ ہلاک ہونے والا دہشت گرد متعدد وارداتوں میں…

فخر زمان معصوم یا ڈی کوک چالاک؟ سوشل میڈیا پر بحث

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا رن آؤٹ سوشل میڈیا پر زیربحث ہے۔ شائقین کرکٹ جنوبی افریقی وکٹ کیپر ڈی کوک کو چالاک اور چیٹر کہہ رہے ہیں۔ایک شخص نے کوئنٹن ڈی کوک کی حرکت پر افسوس کا اظہار…