جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے، ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ میونسپل کارپوریشن اسلام آباد فوڈ چین بائیکرز کو ہراساں نہ کرے، عدالت نے میونسپل کارپوریشن کا 4 مارچ کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی جانب سے کیس پر 2 صفحات کا تحریری حکم نامہ…

40 سال کی عمر کے افراد خود کو ویکسینیشن کیلئے رجسٹر کروائیں، اسدعمر

وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 40 سال کی عمر سے زائد افراد کل سے کورونا ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹر کروائیں۔اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔اسد عمر  کی جانب سے این سی او سی  کے…

وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن کرنے کی تیاریاں

وفاقی کابینہ کی کارروائی آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں، تمام کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کےتحت ہوگی، کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن…

جسٹس فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستوں پر سماعت مکمل

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی درخواستوں پر سماعت مکمل ہوگئی، بینچ کے سربراہ جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ بینچ کو مشاورت کیلئے وقت درکار ہے، آدھے گھنٹے بعد بتائیں گے فیصلہ آج سنانا ہے یا کل سنایا جائے۔جسٹس…

شہبازشریف کا ملک میں آکسیجن کی قلت بڑھنے پر اظہارِ تشویش

مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے ملک میں آکسیجن کی قلت بڑھنے اور کورونا صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدیاتی ادارے فعال کرے، کورونا وبا سے نمٹنے میں بلدیاتی نمائندوں سے مدد لے۔انہوں نے کہا کہ  تمام…

مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ

خیبرپختونخوا کے شہر مردان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف نے کہا کہ مردان میں لاک ڈاؤن کے تحت تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے…

اظہر علی کی بابر اعظم کو مبارکباد

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بابر اعظم کو بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کرنے پر مبارکباد ی ہے۔اظہر علی نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان…

کے پی کے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے سبب دفعہ 144 نافذ

صوبہ خیبر پختونخوا کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے سبب دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر ضلع ٹانک محمد کبیر خان کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی انتظامات کیے گئے…

آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی IPL سے الگ

بھارت میں کورونا کے زور کی وجہ سے آسٹریلوی کرکٹرز کے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کو ادھورا چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، اینڈریو ٹائی کے بعد آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن بھی آئی پی ایل سے الگ ہو گئے۔ آسٹریلوی کرکٹرز ذاتی وجوہات کی…

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں خوفناک اضافہ

حیدرآباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 128 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ہے۔جمہوریہ پالاؤ دنیا کا پہلا اور واحد ملک…

سندھ میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

سندھ میں تعلیمی ادارے، سرکاری دفاتر اور انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں سمیت  انٹرسٹی پبلک…

براڈ شیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے کا لائسنس فراڈ پر معطل تھا، سابق چیئرمین نیب

سابق چیئرمین نیب لیفٹنٹ جنرل سید محمد امجد کا کہنا ہے کہ براڈشیٹ معاہدہ کرنے والے نمائندے رونلڈ رڈمین کا لائسنس فراڈ کرنے پر معطل تھا، علم ہوتا تو کبھی براڈ شیٹ سے نہ ہی انٹرنیشنل ایسیٹ ریکوری سےمعاہدہ کرتا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کے…

فردوس عاشق معاون خصوصی سے معالج بن گئیں، بزرگوں کی ویکسی نیشن کی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے دورہ کے موقع پر معالج کا روپ دھار لیا اور بزرگ شہریوں کی خود ویکسی نیشن کرنے لگیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اتوارکی چھٹی کے دن…

پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ آج سے ہرارے میں ٹریننگ کرے گا

زمبابوے میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ اسکواڈ آج سے ہرارے میں ٹریننگ شروع کرے گا۔پاکستان سے ٹیسٹ اسکواڈ کے11 ارکان 21 اپریل کو زمبابوے پہنچےتھے جو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔ ٹیسٹ اسکواڈ کے…

کوروناکی صورتحال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی صورت حال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، اسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، وبائی صورت حال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر آکسیجن سلنڈرز مہنگے…

کراچی: پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنیوالے نے معافی مانگ لی

کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں گزشتہ روز پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کرنے والے آفتاب بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں پولیس سے معافی مانگ لی اور کہا کہ آئندہ پولیس کے ساتھ تلخ کلامی نہیں کروں گا۔آفتاب بلوچ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ…

نون لیگ نے آخری 7 سال میں جنوبی پنجاب کو محروم کیا،شہباز گِل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج ملتان میں جنوبی پنجاب کے لیے علیحدہ سیکریٹریٹ کا افتتاح کریں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے…

پاکستان:ایک دن میں کورونا کے مزید 70 مریض چل بسے

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد…

سابق فاسٹ بولر کے بھائی کا کورونا سے انتقال

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد زاہد کے بھائی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد زاہد نے بھائی کے انتقال کے موقع پر قوم سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کے ایس او پیز پر عمل کریں، احتیاط کریں۔واضح رہے کہ کورونا…

کراچی، سمندری ہوائیں بحال، گرمی کی شدت میں کمی

محکمہ موسمیات کا شہر قائد کراچی کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہو گئی ہیں جس کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہر میں ہوائیں 12کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں…